جہلم(عبدالغفور بٹ)پنجاب ایجوکیٹرز ایسوسی ایشن جہلم کے ضلعی عہدیداران محمد اشفاق حیدر،چوہدری راشد محمود،احسان الہٰی شاکر اورمنظور حسین نے گزشتہ روز تحصیل صدر سوہاوہ انعام الحق اور تحصیل کوارڈینیٹر عامر حبیب کے ہمراہ تحصیل سوہاوہ کے تنظیمی دور کے موقع پر مختلف سکولوں کے اساتذہ سے ملاقات کی اور ان سے مسائل دریافت کیے ۔اساتذہ نے پی ای اے کے راہنماؤں کو اپنے مسائل پیش کیے اور اس دور ے کو خوش آئند قرار دیا ۔اساتذہ کا کہنا تھا کہ راہنماؤں کا خود آنا لائق صد تحسین ہے۔تحصیل سوہاوہ کے اساتذہ کا کہنا تھا کہ ہم انشاء اللہ ہر موڑ پر پی ای اے جہلم کا ساتھ دیں گے کیونکہ پنجاب ایجوکیٹرز ایسوسی ایشن جہلم اساتذہ کی واحد نمائندہ تنظیم ہے جو بے لوث ہو کر اساتذہ کیلئے خدمات سرانجام دے رہی ہے۔ ضلعی صدر چوہدری راشد نے اس موقع پر اساتذہ کو یقین دلایا کہ انشاء اللہ اگلے چند دنوں میں ان کے پیش کردہ مسائل کو تعلیم کے اعلیٰ ضلعی افسران کو نہ صرف پیش کیا جائے گا بلکہ حل بھی کروایا جائیگا۔
The post پنجاب ایجوکیٹرز ایسوسی ایشن جہلم کے ضلعی عہدیداران کا تحصیل سوہاوہ کا تنظیمی دور appeared first on جہلم جیو.