پنڈدادنخان(سلیما ن شہباز)تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال میں ڈاکٹروں کی 13اسا میاں خالی ہیں ہسپتال میں صرف 3 ڈاکٹر کام کر رہے ہیں۔ہر ماہ 2 سو سے زیادہ ڈلیوری کیس کرنے والی لیڈی ڈاکٹر روبینہ کوثر ایک ماہ سے زیادہ ہو گیا ہے معطل ہے تحصیل بھر سے آنے والی زنانہ مریضوں کو شد ید مشکلات کا سامنا کر نا پڑتا ہے تفصیلات کے مطابق تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال پنڈدادنخان جو کہ بہت بڑی بلڈنگ میں موجود ہے لیکن کافی عرصہ سے ہسپتال ڈاکٹروں کی کمی کا شکار ہے جو ڈاکٹر بھی یہاں کام کرنا چاہتا ہے اس کو ایک مضبوط مافیا جو کہ کافی عرصہ سے ہسپتال میں اپنے پنجے گاڑے ہوئے ہے ٹکنے نہیں دیتا ہے حال ہی میں لیڈی ڈاکٹر روبینہ کوثر جو کہ ہسپتال میں ہر ماہ دو سو سے زیادہ ڈلیوری کیس کرتی تھی ان کے علاوہ تقر بیا 45 سیریس اپریشن ہوتے تھے ان کو مبینہ ایک ڈلیوری کیس میں مریضہ کی ڈیتھ ہونے کی وجہ سے معطل کیا گیا ہے جس کی وجہ سے پرائیوٹ ہسپتالوں کی چاندی ہو گئی ہے اور غریب ز نانہ مر یضوں کا کوئی پرسان حال نہیں ہے جو کہ پرائیوٹ ہسپتالوں کی بھاری فیس ادا نہیں کر سکتے ہیں۔منٹینس کے لیے جو خطیر رقم حکومت نے دی ہے اس کا فوری طور پر آڈٹ کروانا انتہائی ضروری ہے۔ڈاکٹروں کی رہائش گاہوں کا بند وبست کر کے تمام خالی اسا میوں کو فوری فل کیا جائے۔عوامی سماجی حلقوں نے وزیر اعلے پنجاب میاں شہباز شریف سے تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال پنڈداد نخان کی زبو حالی پر فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے
The post ٹی ایچ کیو پنڈدادنخان میں ڈاکٹروں کی کمی appeared first on جہلم جیو.