جہلم ( عبدالغفور بٹ،محمداشتیا ق پال ) ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری لال حسین نے کہا ہے کہ معذور بچوں کی بحالی اور انہیں معاشرے کا مفید شہری بنانے کیلئے الجلال انسٹی ٹیوٹ فار ڈاؤن سینڈروم چلڈرن سے بھر پور تعاون کریں گے ، پنجاب حکومت اس حوالے سے اپنے تمام وسائل کو برؤے کار لا رہی ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گجر ہاؤس سول لائن میں الجلال انسٹی ٹیوٹ فار ڈاؤن سینڈروم کے بانی جلال اکبرڈار سے ملاقات کے دوران کیا اس موقع پر چوہدری راشد گھرمالہ ، سید خلیل حسین کاظمی ، اور سینئر صحافی نویدالرحمن بٹ بھی موجود تھے ، چوہدر ی راشدگھرمالہ اور چوہدری لال حسین ممبر صوبائی اسمبلی کی دعوت پر جلال اکبر ڈار ادارے کے بچوں کے ہمراہ گجر ہاؤس پہنچے تو ان کا والہانہ استقبال کیا گیا انہیں پھولوں کے ہار پہنائے گئے بعد ازاں چوہدری لال کا گفتگو کے دوران مزید کہنا تھا کہ جہلم کی تعمیر و ترقی اولین ترجحیی ہے ، ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کے مشن کے تحت معذور افراد کیلئے ماہانہ وظیفے کا سلسلہ جاری ہے ، اس موقع پر جلال اکبر ڈار چئیرمین الجلال انسٹی ٹیوٹ فار ڈاؤن سینڈروم چلڈرن کا کہنا تھا کہ عالمی یوم ڈاؤن سینڈرون چلڈرن کے حوالے سے جہلم میں پہلی بار ایک پر وقار تقریب منعقد کی جائے گی ، اور ڈاؤن سینڈروم چلڈرن کو پانچویں معذوری قرار دلوانے کیلئے چند دن میں خصوصی مہم کا آغاز کیا جائے گا ، اس موقع پر سینئر صحافی نویدالرحمن بٹ کا کہنا تھا کہ جلال اکبر ڈار اور چوہدری لال حسین ، چوہدری راشد گھرمالہ کے مابین صلح کے بعد اب باہمی مشاورت سے تمام امور انجام دئے جائیں گے ، تمام غلط فہمیاں دور ہو گئی ہیں ، اب نئے عزم کیساتھ ڈاؤن سینڈروم چلڈرن کیلئے کام کیا جائے گا ۔ اس موقع پر سید خلیل حسین کاظمی نے بھی تمام احباب کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے مل بیٹھ کر تمام غلط فہمیوں کو دور کرتے ہوئے ایک پلیٹ فارم پر اکھٹے ہو کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ۔
The post الجلال انسٹی ٹیوٹ سے پورا تعاون کریں گے۔چوہدری لال حسین appeared first on جہلم جیو.