Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

بدلوٹ یونین کونسل کو مثالی یونین کونسل بنا کر دم لوں گا،چوہدری ابرار احمد

$
0
0
جہلم(عبدالغفور بٹ،محمدوقاراحمدجنجوعہ)پاکستان مسلم لیگ ن کے نومنتخب وائس چیئرمین یونین کونسل بدلوٹ جہلم چوہدری ابرار احمد (وٹالیاں)نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن نے عوامی خدمت کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہیں چھوڑی،عوام کو جہاں پٹرول کی قیمتوں میں اس حد تک کمی کسی بھی دور میں دیکھنے کو نہیں ملی،میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کی عوام دوست پالیسیوں کی وجہ سے آج ہر پاکستانی کو اس کا ریلیف مل رہا ہے وہ وقت دور نہیں جب ہر پاکستانی کو اس کی بنیادی ضروریات اس کی دہلیز پر پہنچایا جائے گا،انہوں نے مزیدکہا کہ انشاء اللہ ہم اپنے قائد کے حکم پر یونین کونسل بدلوٹ کو ضلع جہلم کی ایک مثالی یونین کونسل بنا کر دم لیں گے عوام نے ووٹ کی طاقت سے منتخب کر کے ہمیں جو ذمہ داری سونپی ہے اس کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں کوئی کسر اٹھا نہیں چھوڑیں گے۔

 

The post بدلوٹ یونین کونسل کو مثالی یونین کونسل بنا کر دم لوں گا،چوہدری ابرار احمد appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119