جہلم(محمداشتیاق پال،عبدالغفور بٹ)جہلم روہتاس روڈ ،عسکری کالونی اور رشید آبا د کو جانے والی واحد لنک روڈ جوہڑ بن گئی،ٹی ایم اے جہلم خاموش تماشائی ،وارڈ نمبر 36کی آبادی عسکری کالونی کا پانی روہتاس روڈ مرزا آباد کے نالہ میں جا کر گرتا ہے ،نالہ کی صفائی نہ ہونے کی وجہ سے اس لنک روڈ پر گندا تعفن زدہ پانی کھڑا ہے اس لنک روڈ پر کئی سکول ہیں اور رشیدہ آباد ،نئی آبادی رشیدہ آباد اور چتن تک کے عوام اس روڈ سے گزرتے ہیں بالکل روہتاس روڈ جہاں سے یہ روڈ شروع ہوتی ہے وہاں لنک روڈ پر پانی کھڑا ہے جہاں سے سکول کے بچے گزر کر جاتے ہیں یہ گندا تعفن زدہ پانی عسکری کالونی کے عوام کیلئے وبال جان ہے اہل علاقہ نے اے ڈی سی عمران رضا عباسی ،ایڈمنسٹریٹر ٹی ایم اے سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ذاتی دلچسپی لیتے ہوئے اس نالے کی صفائی کروائیں تاکہ پانی کی نکاسی ہو سکے اس کے ساتھ ساتھ اس تعفن زدہ گندے پانی کی وجہ سے عوام میں پھیلنے والی بیماریوں کا سلسلہ بند ہو سکے۔
The post جہلم روہتاس روڈ کو جانے والی واحد لنک روڈ جوہڑ بن گئی appeared first on جہلم جیو.