جہلم(چوہدری سہیل عزیز)جہلم جمیل ٹاؤن صابر آباد ڈھوک مہر عدالت کی پانی کی نکاسی کیلئے روہتاس روڈ کے کنارے نکاس آب کا نالہ بند، پانی لوگوں کے گھروں میں داخل، عوامی و سماجی حلقوں کا ٹی ایم او جہلم سے اصلاح واحوا ل کا مطالبہ،تفصیلات کے مطابق جہلم ٹی ایم اے وارڈ نمبر 36کی گنجان آباد آبادی جمیل ٹاؤن سے ڈھوک مہر عدالت تک نالہ گندگی اور مٹی سے مکمل طور پر بلاک ہو چکا ہے یہ صورتحال دو سال سے ہے اس سے قبل ایک خالی پلاٹ میں پانی جا رہا تھا اب اس پلاٹ کے مالک نے وہاں تعمیراتی کام کا آغاز کیا ہے جس کی وجہ سے پانی اب لوگوں کے گھروں کا رخ کر گیا ہے اور علاقہ میں سخت بدبو اور تعفن ہے یہ صورتحال دو ہفتوں سے ہے کئی بار عوامی شکایات کے باوجود ابھی تک ٹی ایم اے کے عملہ نے روہتاس روڈ کے کنارے جمیل ٹاؤن تا مرزا آباد نالہ کی صفائی نہیں کی اہل علاقہ نے ٹی ایم او جہلم سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر اس نالہ کی صفائی کروائیں تاکہ ان آبادیوں کے پانی کی نکاسی ہو سکے اور عوام کو اس مسئلہ سے نجات حاصل ہو،
The post روہتاس روڈ کے کنارے نکاس آب کا نالہ بند appeared first on جہلم جیو.