Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

کھیوڑہ معراج حسن پبلک سکول کی ٹیچر کا 9 سالہ یاسر حسنین پر وحشیانہ تشدد

$
0
0
للِہ ( اپنے نمائندے سے )کھیوڑہ معراج حسن پبلک سکول کی ٹیچر نے 9 سالہ یاسر حسنین پر وحشیانہ تشدد کر کے ظلم کی انتہا کر دی طلبہ پر وحشیانہ تشدد کرنا ٹیچرز نے معمول بنا لیا ہے پرنسپل زاہدہ معراج بٹ بچے کے والدین کو ڈرانے دھمکانے لگی اور کہا کہ بچے کو ہمارے سکول سے نکلوا لو بچے کے لواحقیقن نے کھیوڑہ پولیس چوکی پر رپورٹ درج کرا دی اور ڈاکٹرز نے بچے پر وحشیانہ تشدد کرنے کی تصدیق بھی کر دی اور لواحقیقن کی ڈی سی او جہلم،ای ڈی او ایجوکیشن جہلم،اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان سے سکول کے خلاف فوری کاروائی کی اپیل تفصیلات کے مطابق کھیوڑہ معراج حسن پبلک سکول کی ٹیچر نے کلاس سوئم کے طالب علم یاسر حسنین ولد غلام حسنین جس کی عمر 9 سال ہے اور ماڈرن کالونی کا رہائشی ہے اس ننھے بچے پر وحشیانہ تشدد کیا گیا بچے کے جسم پر وحشیانہ تشدد کے نشانات واضح ہیںیاسر حسنین کے والد مرزا حسنین نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بچوں پر تشدد کرنا سکول کے ٹیچرز نے وطیرہ بنا لیا ہے کچھ عرصہ پہلے بھی بچے پر وحشیانہ تشدد کیا گیا اور کچھ عرصے کے بعد ہی دوبارہ ٹیچرنے ہمارے بچے پر وحشیانہ تشدد کیا ہے جب میری اہلیہ نے سکول کی پرنسپل زاہدہ معراج بٹ کو ٹیچر کے وحشیانہ تشدد کے بارے میں بتایا تو الٹا پرنسپل نے میری اہلیہ کو ڈرانے دھمکانے لگیں اور کہا کہ آپ سے جو کچھ ہو سکتا ہے وہ کریں آپ کے بچوں کو ریڈ سرٹیفکیٹ دیں گے تاکہ آپ کے بچے کسی اور ادارے میں داخل نہ ہو سکیں اور اپنے بچوں کو ہمارے سکول سے نکلوا کر کسی دوسرے ادارے میں داخل کرالو سکول کی ٹیچر بچوں پر وحشیانہ تشدد کرنے کے ساتھ ساتھ ڈراتی دھمکاتی بھی ہیں اور بچوں کو تعلیم دینے کی بجائے ہراساں بھی کیا جاتا ہے لواحقیقن نے ڈی سی او جہلم،ای ڈی او ایجوکیشن جہلم،اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان سے انصاف کی اپیل کی اور سکول کے خلاف فوری کاروائی کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے تاکہ اس تعلیمی ادارے میں بچوں کو وحشیانہ تشدد کی بجائے تعلیم دی جائے لواحقیقن نے سکول ٹیچر کا بچے پر وحشیانہ تشدد کرنے کی رپورٹ پولیس چوکی پر درج کرا دی ہے پولیس نے بچے کی ڈاکٹری کے لیے سول ہسپتال بھیجا تو سول ہسپتال کے ڈاکٹر عثمان نے بچے کے جسم پر وحشیانہ تشدد کے نشانات کی تصدیق کر دی ہے سکول ہذا کے پرنسپل اگر موقف دینا چائیں تو رابطہ کر سکتے ہیں

 

The post کھیوڑہ معراج حسن پبلک سکول کی ٹیچر کا 9 سالہ یاسر حسنین پر وحشیانہ تشدد appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles