Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

پریس ریلیز

$
0
0
فیصل آباد( جہلم جیو) جمعیت علماء اسلام (ف)پنجاب کے رہنماء مولانا احمدمدنی نے مسجد عمر فاروق ڈھڈی والا میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کفارنے آپ ؐاور آپ کے ساتھیوں کوحق سے ہٹانے کے لئے بڑی تکلیفیں دیں،آپ نے کسی حال میں بھی دعوت دینِ اسلام نہ چھوڑی،عقبہ بن ابی معیط نے آپ ؐکے گلے میں چادر لپیٹ کرگلا گھونٹ کرنعوذباللہ مار ڈالنے کی کوشش کی ،ابو جہل ایک بھاری پتھر لیکر نبی پاک ؐکا سر کچلنے چلاتھا،اور ایک موقعہ پر اس نے آپؐ کو زخمی بھی کیا،حتی کہ سن7نبوی میں مشرکین نے پغمبرِآخرالزمان اور ان کاساتھ دینے والوں کے خلاف یہ عہدوپیمان کیاکہ نہ ان سے شادی بیاہ کریں گے ، نہ خریدوفروخت کریں گے ، نہ ان کے ساتھ اُٹھیں بیٹھیں گے،نہ بات چیت اور نہ میل ملاپ ہوگا،اس بائیکاٹ کے نتیجہ میں حالات نہایت سنگین ہوگئے اور وہ سب ایک گھاٹی میں محصور ہو کر رہ گئے ،غلہ اور سامان خورد ونوش کی قلت کی وجہ سے انھوں نے درختوں کے پتے اورسوکھے چمڑے کھائے یہاں تک کہ بچوں کے رونے کی آوازیں مکہ میں لوگوں کو سنائی دیتیں تھیں مگر ان سارے حالات کے باوجود وہ پیچھے نہ ہٹے آج ان کی قربانیوں سے یہ دین ہمیں ملارب العالمین ہمیں بھی استقامت سے دین پر چلنے کی توفیق نصیب فرمائے۔

 

The post پریس ریلیز appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles