Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

پاکستان اور سعودی عرب کی دوستی کا رشتہ لازوال پوری دنیا کیلئے مثال ہے،سلیمان بن عبدالعزیز

$
0
0
جہلم(محمداشتیاق پال،چوہدری سہیل عزیز)پاکستان اور سعودی عرب کی دوستی کا رشتہ لازوال پوری دنیا کیلئے مثال ہے،خادم الحرمین الشریفین شاہ سلیمان بن عبدالعزیز آل سعود کی مدبرانہ قیادت میں قافلہ حرمین مسلم امہ کو سیاسی اور عسکری گرداب سے نکالنے میں مصروف عمل ہے،پاکستانی عوام سعودی فیصلوں کی نہ صرف تائید کرتے ہیں بلکہ ہر ممکن تعاون کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں ، ان خیالات کااظہار تحفظ حرمین شریفین موومنٹ کے قائد اور جامع علوم اثریہ جہلم کے مہتمم حافظ عبدالحمید عامر نے ایک پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر مدیر الجامعہ حافظ احمد حقیق ،نائب مدیر حافظ عبدالغفور مدنی،معروف سماجی و کاروباری شخصیت میاں نعیم بشیر ،انجمن اہلحدیث ،اہل الحدیث یوتھ فورس اور مرکزی انجمن تاجران جہلم کے عہدیداران موجود تھے۔حافظ عبدالحمید عامر نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کا رشتہ ایک جان اور دو جسموں کی علامت ہے ،پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت کو کسی کی بلاجواز تنقید کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے حرمین شریفین کے دفاع اور تحفظ کیلئے سعودی عرب کے ساتھ کھل کر ساتھ دینا چاہیے کیونکہ مشکل کی ہر گھڑی میں سعودی عرب میں پاکستان کو کبھی تنہا نہیں چھوڑا ،ہمیشہ پاکستان کے مسائل کو اپنے مسائل سمجھ کر حل کیا،قیام پاکستان سے لے کر آج تک سعودی عرب کی حکومت اور عوام نے پاکستان کا ساتھ دیا جب پاکستان بنا تو سب سے پہلے سعودی عرب نے اسے تسلیم کیا جب سقوط ڈھاکہ ہوا تو اس وقت بھی سعودی عوام اشک بار تھی اور بنگلہ دیش کو پاکستان کے تسلیم کرنے کے بعد سعودی عرب نے بنگلہ دیش کو تسلیم کیا،حافظ عبدالحمید نے ایک سوال کے جوا ب میں کہا کہ مجھے یقین ہے کہ وزیراعظم میں میاں نواز شریف اور آرمی جنرل راحیل شریف قوم کی امنگوں کی ترجمانی کرتے ہوئے ارض حرمین شریفین کی جانب مالی آنکھ سے دیکھنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے،پاکستان اور سعودی عرب کے دیرینہ تعلقا ت میں رخنہ ڈالنے کی سازش تو پاکستانی عوام کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔حافظ عبدالحمید عامر نے پاکستان کی سرزمین سے شام کے معصوم عوام کے خلاف ظلم و بربریت کو جاری رکھنے والی سپاہ میں شرپسند اور گمراہ پاکستانی نوجوانوں کی شرکت پر اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدامات کو فورا روکنا ہوگا اور پاکستان میں جڑ پکڑتی ہوئی دہشت گرد تنظیموں کے خاتمہ پر زور دیا،ہمارا ادارہ فرقہ واریت اور دہشت گردی کی نہ صرف تنقید کرتا ہے بلکہ غلط تصورات کی تصیح کرنے کی بھی پوری کوشش کرتا ہے تاکہ اسلام کا صحیح تصور عام کیا جا سکے کہ اسلام امن اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے،

 

The post پاکستان اور سعودی عرب کی دوستی کا رشتہ لازوال پوری دنیا کیلئے مثال ہے،سلیمان بن عبدالعزیز appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles