Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

عوام کے تحفظ کو یقینی بنانا اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی اولین ترجیح ہو گی،راجہ منیب

$
0
0
جہلم(چوہدری سہیل عزیز)عوام کے تحفظ کو یقینی بنانا اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی اولین ترجیح ہو گی جرائم پیشہ عناصر کے خاتمہ کیلئے میڈیا کا ساتھ انتہائی ضروری ہے ،ان خیالات کااظہار سب انسپکٹر راجہ منیب نے تھانہ سول لائن کا چارج سنبھالنے کے بعد صحافیوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ جہلم شہر میں اس سے قبل بھی تعینات رہا انشاء اللہ آپ کے تعاون اور نشاندہی پر کاروائی ہو گی میری اولین ترجیح میں منشیات فروش ہیں جو کہ نوجوان نسل میں نشے کی لعنت بانٹ رہے ہیں شہری تھانے میں آنے سے نہ کترائیں اپنے ساتھ ہونے والی ظلم و زیادتی کی درخواست تھانے میں آکر دیں قانون کے مطابق کاروائی ہو گی کسی بھی اثر ورسوخ کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے مقدمہ درج کیا جائے گا انہوں نے مزید کہا کہ میڈیا اور پولیس کا چولی دامن کا ساتھ ہے آپ جرائم پیشہ عناصر کی نشاندہی کریں اور اپنی تجاویز دیں ان کی روشنی میں کاروائی ہو گی،تاکہ تھانہ سول لائن کی حدود سے منشیات فروشوں ،جسم فروشوں اور دیگر جرائم پیشہ افراد کا خاتمہ کیا جا سکے،

 

The post عوام کے تحفظ کو یقینی بنانا اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی اولین ترجیح ہو گی،راجہ منیب appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles