Quantcast
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن میں چوہدری ندیم افضل کی حمایت میں دینہ میں اجتماع

جہلم(چوہدری سہیل عزیز) پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن میں جہلم سے ضلعی صدارت کے امیدوار چوہدری ندیم افضل بنٹی کی حمایت میں دینہ میں بہت بڑا اجتماع،صدارت سابق ضلع ناظم چوہدری فرخ الطاف نے کی، میزبان چوہدری غلام عباس آف دینہ تھے تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن میں جہلم سے امیدوار برائے ضلعی صدارت چوہدری ندیم افضل بنٹی کی حمایت میں دینہ کی نامور سیاسی شخصیت و راہنما پی ٹی آئی چوہدری غلام عباس آف دینہ نے 2ہزار افراد کا اجتماع کیا جس میں تحصیل دینہ اور تحصیل سوہاوہ سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی کے عہدیداران اور کارکنوں نے شرکت کی ،اس اکٹھ کی صدارت سابق ضلع ناظم و سربراہ لدھڑ خاندان چوہدری فرخ الطاف نے کی ،چوہدری فرخ الطاف نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ چوہدری ندیم افضل بنٹی ضلع جہلم پی ٹی آئی کے صدر کا انتخاب اکثریت سے جیتیں گے اور انہیں ہمارے ساتھیوں اور خاندان کی بھر پور حمایت حاصل ہے،جبکہ چوہدری ندیم افضل بنٹی نے کہا کہ آپ کی محبت مجھے کامیابی سے ہمکنار کرے گی،پی ٹی آئی کے کارکن اور راہنما میری طاقت ہیں ان کی سرپرستی اور راہنمائی میں ہی الیکشن میں حصہ لے رہا ہوں،

 

The post پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن میں چوہدری ندیم افضل کی حمایت میں دینہ میں اجتماع appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles