جہلم(عبدالغفور بٹ)ڈسٹرکٹ کیبنٹ کی تیسری سہ ماہی میٹنگ اسلام آباد کلب اسلام آباد میں منعقد ہوئی،جس کی صدارت ڈسٹرکٹ گورنر 305این 2،2015-16لیڈر آف دی ایئر لائن شفقت خاور چوہدری منعقد ہوئی،میٹنگ کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا قومی ترانے کے بعد اوتھ آف ایلیگینس قومی پرچم کے ساتھ کی گی،مرحومین کیلئے دعا اور غیر حاضر لائنز کے ناموں کا اعلان کے بعد ڈسٹرکٹ گورنر 305این 2،2015-16لیڈر آف دی ایئر لائن شفقت خاور چوہدری نے استقبالیہ کلمات ادا کیے،دوسرے سہ ماہی اجلاس کاروائی کی توثیق کی گی،لائن فیضان ماجد کپور نے ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ کی رپورٹ پیش کی،انٹرنیشنل خزانچی لائن محمد کاشف نے انٹرنیشنل بقایا جات کی طرف توجہ دلائی،لائن اسد اشرف نے زلزلہ متاثرین کیلئے عطیے کی رپورٹ پیش کی،اس کے علاوہ ریجن زون ڈسٹرکٹ چیئرپرسن و دیگر نے اپنی اپنی رپورٹیں پیش کیں۔لائن طاہر ماجد کپور اورپی آئی ڈی لائنیز نیلوفر بختیار نے خوش بختی کے لفظوں سے تعریف کی ،چوتھا سہ ماہی اجلاس بلانے کی منظوری دی گی ،اس کے علاوہ ممبران کے سوالات کے جوابات دیے گے ،وائس ڈسٹرکٹ گورنر1 ،305این 2لائنیز ستارا ستوت نے لائنز کو جاپان جانے کیلئے ویزہ پالیسی سے آگاہ کیا، آخر میں وائس ڈسٹرکٹ گورنر 2 لائن میجر (ر)انور مرزا نے شکریہ ادا کیا اور سیکرٹری لائن اشفاق علی باجوہ نے آئندہ اجلاس تک میٹنگ برخاست کرنے کا اعلان کیا، اس موقع پر ڈسٹرکٹ گورنر 305این 2،2015-16لیڈر آف دی ایئر لائن شفقت خاور چوہدری نے کہا کہ میں تمام لائنزکلب کے عہدیداران و ممبران کو مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ جن کی شب و روز کوششوں سے لائن ازم کا پیغام جگہ جگہ پہنچ رہا ہے،انڈیا کی پاسٹ ڈسٹرکٹ گورنر لائنیز بھونہ شاہ شاعرہ و ٹرینر کی آمد پر 305این 2کے لیڈران نے کھڑے ہو کر اس کا والہانہ استقبال کیا اور پھولوں کے گلدستے پیش کیے ،
The post ڈسٹرکٹ کیبنٹ کی تیسری سہ ماہی میٹنگ اسلام آباد کلب اسلام آباد میں منعقد ہوئی appeared first on جہلم جیو.