جہلم(جہلم جیو۔ڈاٹ کام)موسیقی کی دنیا کا ایک خوبصورت نام،روبن گوش جو اب ہم میں نہیں،لیکن ان کی خوبصورت دھنیں ہمیشہ لوگوں کے ذہنوں میں محفوظ رہیں گئی،موسیقی کار روبن گوش کانام پاکستان فلم انڈسٹری کے ان موسیقی کاروں میں شمار ہوتا ہے جن کا نعم البدل شاہد ہی کوئی ہو سکے،کیونکہ روبن گوش کی موسیقی اتنی خوبصورت اور سحر انداز تھی کہ سننے والا اس میں گم ہو جاتا،روبن گوش پاکستان فلم انڈسٹری کی نامور آرٹسٹ شبنم کے شوہر تھے جنہوں نے مشہور آرٹسٹ شبنم کی بہت سی فلموں کی موسیقی دی،جو پاکستان میں بہت مقبول ہوئیں،موسیقی کار روبن گوش کی موسیقی نئے موسیقی کاروں کیلئے ایک اکیڈمی کی حیثیت رکھتے تھے،کیونکہ فن کوئی بھی کیوں نہ ہو وہ بہت گہرا ہوتا ہے اور اس کو حاصل کرنے کیلئے اور سیکھنے کیلئے بہت سا وقت درکار ہوتا ہے لیکن جو قدرتی فنکار ہوتے ہیں اللہ تعالیٰ کا ان پر خصوصی انعام ہوتا ہے،ایسا ہی نام پاکستان فلم انڈسٹری میں موسیقی کی دنیا میں روبن گوش کا بھی تھا،جب تک شوبز کی دنیا چلتی رہے گی اس وقت تک روبن گوش کی موسیقی بھی چلتی رہے گی اور موسیقی سے تعلق رکھنے والوں کیلئے دلوں میں روبن گوش ہمیشہ موسیقی کی طرح زندہ رہیں گے۔یہ وہ نام ہے جو ہمارے ملک کا شوبز کی دنیا میں ایک سرمایہ تھے اور ہیں،کیونکہ فن اور فنکار ہمیشہ زندہ رہتے ہیں۔
The post روبن گوش ہمیشہ موسیقی کی طرح زندہ رہیں گے، appeared first on جہلم جیو.