پاکستان کے تحفظ کیلئے خون کی ندیاں پیش کرنیوالوں کی مائیں ،بہنیں اور بیٹیاں دریائے جہلم کے ہوتے ہوئے پانی کی بوند بوند کو ترستی ہیں
جہلم(مرزا جویر اقبال )ضلع جہلم خصوصاً تحصیل پنڈدادنخان کے عوام نے پاکستان کے تحفظ اور بقاء کیلئے اپنے بیٹوں اور بھائیوں کا خون قربان کیا ہے وہ اکٹھا کیا جائے تو ایک دریا بن جاتا ہے مگر جہلم کے نام بہنے والا دریائے جہلم ،جہلم سے گزرتا تو ہے لیکن اس کے پانی پر ہمارا کوئی حق نہیں۔ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی کے سینئر رہنما او ر این اے63پنڈادنخان جہلم کے ٹکٹ ہولڈر محمود مرزا جہلمی نے اپنے حلقہ کے مختلف قصبات اور دیہات میں رابطہ عوام مہم کے سلسلے میں ہونے والے اجتماعات اور مختلف وفود سے ملاقات میں کیا،محمود مرزا جہلمی نے کہا کہ اپنے بیٹوں کی قربانیاں دینے والے مائیں بہنیں اور بیٹیاں پانی جیسی نعمت سے محروم ہے۔ہم کب تک بے حس ہو کر اس ظلم کو برداشت کرتے رہے گے،وہ اپنے رابطہ عوام مہم کے سلسلے میں جب کندوال پہنچے تو ان کا استقبال پی ٹی آئی کے کارکنوں اور رہنماؤں نے کیا۔بعدازاں وہ صوبیدار محمد اسلم ،ملک نعیم احمد اعوان،ملک صفدر اعوان، ملک عبدالرحمان ،ملک نادر خان صبال ،کیپٹن شریف بیگ ،مدثر کوڑااور مہر عبدالرحمان نمبردارکے ہمراہ ملک خضر کے ڈیرے پر تشریف لے گئے وہاں ان کے مرحوم بھائی کی وفات پر محروم کے بیٹوں اور بھائیوں اظہار تعزیت کیا ،بعدازاں پی ٹی آئی کے چیئرمین یونین کونسل کندوال ملک امجد اعجاز جاتلاں اور انکے بیٹے شہزاد اعجاز جاٹلاں کی عیادت کی اور ملک امجد کے ماموں کی وفات پر انکے بیٹوں اور عزیزوں سے اظہار تعزیت کیا۔واپسی پر وہ ڈھوک پھپھراں لِلہ ٹاؤن میں چوہدری محمد بشیر پھپھرا کے ہاں تشریف لے گئے وہاں ملحقہ ڈھوکوں اور لِلہ ہندوانہ کے زمینداروں نے ان کا خیر مقدم کیا ،محمود مرزا جہلمی نے چوہدری محمد اقبال پھپھرا کے اہل و عیال سے مرحوم کی وفات پر پرسا کیا اور بعد میں لِلہ ٹاؤن میں سابق ممبر ضلع کونسل جہلم چوہدری اعجاز لِلہ کی والدہ۔سابق چیئرمین یونین کونسل لِلہ ،پروفیسر ظفر اقبال پھپھرا کی ساس محترمہ اور حاجی ناصر لِلہ کی تائی اماں اور چیئرمین یوسی لِلہ چوہدری اسد بشیر اللہ کی دادی کی وفات پر اظہار تعزیت کیا بعدازاں انہوں نے حاجی فتح خان پھپھرا ،چوہدری عبدالرحمان پھپھرا ،چوہدری صفدر نمبردار،شوکت گجا،چوہدری ممتاز مسوال ،سیٹھ انس اور فرہاد کے ہمراہ لِلہ کی مختلف برادریوں کے افراد سے رابطہ کیا اور انہیں پی ٹی آئی کے حالیہ ممبر شپ مہم میں حصہ لینے کی رہنمائی کی۔وہاں سے وہ ٹوبہ میں تشریف لینگے جہاں انہوں نے نصیر احمد ،قاری عظمت اللہ اور پارٹی کے دیگر کارکنوں سے انٹرا پارٹی مہم کے سلسلے میں تبادلہ خیال کیا۔وہاں سے سروبہ، ہیلووال ،گورپور،کوڑا چوڑان میں بھی کارکنوں سے ملاقات کی اور انہیں ممبر شپ مہم تیز کرنے کی ہدایت کی بعدازاں وہ کھیوڑہ میں عظمت ملک سینئر نائب صدر پی ٹی آئی جہلم سے ملاقات کی اور ان کے ہمراہ سوڈی گجر میں چوہدری منیر افضل کے ڈیرے پر تشریف لے گئے اور ان کے ماموں ذات بھائی کی وفات پر اظہار تعزیت کیا۔بعدازاں کوٹ پھپھرا میں ملک محمد رمضان ن کے بھائی کی وفات پر اظہار تعزیت کیا اور یوسی ہرن پور پی ٹی اآی کے چیئرمین چوہدری مندریال پھپھرا اور مرزا غلام رسول پھپھرا سے پارٹی معاملات پر تبادلہ خیال کیاوہاں سے دریاجالپ حضرت مولانا محمد جمیل احمد کے ہاں دریاجالپ میں حاضری دی اور وہاں پی ٹی آئی کے کارکنوں سے خصوصی ملاقات کی۔بعد میں یونین کونسل پننوال ،چک شادی، دولت پور ،پنڈی سید پور اور جلالپور کے مختلف دیہات کا دورہ کیا اور ممبر شپ کی مہم کو تیز کرنے کیلئے کارکنوں کو ہدایات جاری کیں۔اس دورے کے دوران پی ٹی آئی کے کارکنوں نے محمود مرزا جہلمی کی عوامی ،سماجی اور سیاسی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔آخر میں محمود مرزا جہلمی نے جامع مسجد دولت پور میں نماز جمعہ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ پاک ان لوگوں کی حالت تبدیل کرتے ہیں جو آپ اپنی حالت کو خود تبدیل نہیں کرتے ،جو لوگ بے حس اور بغیرت ہو جائے ان کے حقوق کی جنگ کوئی دوسرا نہیں لڑ سکتا اگر ضلع جہلم کی عوام نے اپنے مزاج کو تبدیل نہ کیا تو صدیوں کا یہ جبر اور ظلم و ستم کی سیاہ رات کبھی بھی سفیدہ سحر میں تبدیل نہ ہوگی۔

The post عوام اپنے مزاج میں تبدیلی لائے، سیاہ رات کا سویرا ضرور ہوگا، محمود مرزا جہلمی appeared first on جہلم جیو.