Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

جہلم کی صحافت میں لائن عبدالغفور بٹ درخشندہ ستارہ ہے۔لائن اسحاق ڈار

$
0
0
جہلم(محمداشتیاق پال)جہلم کی صحافت میں لائن عبدالغفور بٹ درخشندہ ستارہ ہے بہت کم عرصہ میں اپنا مقام بنایا جہلم رائل لائنز کلب میں ان کی شمولیت سے ہمارے فلاحی کام اجاگر ہوا ان خیالات کااظہار جہلم کی معروف شخصیت و ریجن کوارڈینیٹر جہلم اور ایگزیکٹو ممبر جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری جہلم لائن اسحاق ڈار نے کینیڈا سے رائل میڈیا ہاؤس جہلم میں ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جلد ہی اپنے دورہ امریکہ اور کینیڈا سے واپس آکر اپنی سماجی سرگرمیوں کا سلسلہ دوبارہ شروع کروں گا اور جہلم رائل لائنز کلب اور جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دوستوں سے جلد ملاقات ہو گی انہوں نے کہا کہ رائل میڈیا ہاؤس کا قیام جہلم رائل لائنز کلب کے لیے اعزاز ہے اور اس کا سہرا عبدالغفور بٹ کے سر پر ہے جس نے اپنی سینئر صحافی دوستوں کی سرپرستی میں اس کا قیام عمل میں لایا اور جہلم رائل لائنز کلب کے پلیٹ فارم سے ہونے والے پروجیکٹ اور سرگرمیوں کی بہتر تشہیر کی اللہ کے فضل وکرم سے جہلم رائل لائنز کلب اب ڈسٹرکٹ 305این2 نہیں بلکہ ملٹی پل ممبران کی تعداد کے حوالہ سے اور اپنے فلاحی کاموں کے حوالہ سے پہلے نمبر پر ہے اور اس کامیابی میں اگر عبدالغفور بٹ کا نام نہ لیا جائے تو یہ اس کے ساتھ ناانصافی ہوگی۔انہوں نے مزید کہا کہ ان کا صحافتی سفر گو مختصر ہے مگر عبدالغفور بٹ نے دن رات ایک کر کے اپنے شعبہ صحافت سے جنون کی حد تک محبت کی جس کا ثمر انہیں عوامی سماجی کاروباری و دیگر حلقوں میں احترام کی صورت میں ملا،کہ آج جہلم کی صحافت میں عبدالغفور بٹ کو ان کی اعلیٰ پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی پہچانا جاتا ہے۔

 

The post جہلم کی صحافت میں لائن عبدالغفور بٹ درخشندہ ستارہ ہے۔لائن اسحاق ڈار appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles