جہلم(جہلم جیو۔ڈاٹ کام)جہلم کیبل آپریٹر ایسوسی ایشن کے انتخابات مکمل، چیئرمین رضا میر،صدر چوہدری بابر اور جنرل سیکرٹری ملک بوستان منتخب،دیگر منتخب عہدیداران میں سینئر نائب صدر راجہ سہیل،نائب صدر اول عبدالوحید ،نائب صدر دوئم شاکر شاہ،نائب صدر سوئم اعجاز احمد،جوائنٹ سیکرٹری عقیل حسین،انفارمیشن سیکرٹری اعجاز انجم میر،فنانس سیکرٹری طاہر حبیب شاہ ،آفس سیکرٹری اعجا ز لطیف اتفاق رائے سے منتخب ہوگئے ،2016کیلئے یہ نومنتخب عہدیداران ایسوسی ایشن کیلئے اپنی خدمات انجام دیں گے،ہارون قریشی نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا،نومنتخب صدر چوہدری بابر نے کہا کہ جو ذمہ داریاں آپ نے مجھ کو سونپی ہیں انشاء اللہ آپ کی توقعات پر پورا اتروں گا،جنرل سیکرٹری ملک بوستان نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ ہمارے تمام نومنتخب عہدیداران ایسوسی ایشن کیلئے احسن طریقے سے اپنی خدمات انجام دیں گے۔جبکہ چیئرمین رضا میر نے تمام نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ تمام عہدیداران خدا داد صلاحیتوں کے مالک ہیں اور اپنے فرائض کی انجام دہی بخوبی جانتے ہیں،اس موقع پر سینئر صحافیوں کی کثیر تعداد بھی موجو د تھی جنہوں نے کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دی۔
The post جہلم کیبل آپریٹر ایسوسی ایشن کے انتخابات مکمل appeared first on جہلم جیو.