جہلم(سید جاوید رضوی)سی ڈی سی المرکز عوامی فلاح و بہبود کے پروگراموں کو گزشتہ نصف صدی سے جاری و ساری رکھے ہوئے ہے،اب نئی اپ گریڈ بلڈنگ بننے کے بعد خواتین کو زچہ بچہ کی سہولتیں جلد ہی فراہم کی جائیں گی،ان خیالات کااظہار صدر المرکز ڈاکٹر محمد اسد مرزا نے اپنے صدارتی تقریب میں ایگزیکٹو ممبران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ مجھے اپنے ممبران پر فخر ہے کہ گزشتہ پچاس سالوں سے ہمارے تعمیری پروگراموں میں دامے درمے سخنے تعاون فرما رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ ہماری دعا ہے کہ اللہ کریم ان پر مزید نوازشات کی رحمت برسائیں،آمین ،اس تقریب کا آغاز حافظ ہارون قیصر نے تلاوت قرآن پاک سے کیا،جنرل سیکرٹری ارشد محمود مبارک نے گزشتہ ماہ کی میٹنگ کی کاروائی پڑھ کر سنائی اور ماہ گزشتہ کے چیدہ چیدہ کاموں کی تفصیل فراہم کی ،فنانس سیکرٹری محمد امین میر نے بیلنس شیٹ پیش کی،اور ممبران سے گزارش کی اپنے اپنے واجبات تعاون فرماتے ہوئے ہر ماہ کی دس تاریخ تک پہنچا دیا کریں تاکہ بروقت کام مکمل ہو سکیں۔اس موقع پر سیکرٹری انفارمیشن سید جاوید رضوی نے پرنٹ میڈیا کی اعلیٰ کارکردگی کو سراہا،اور ان کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ فلاحی کاموں میں ہمارا پرنٹ میڈیا نمبر لے گیا ہے،اس اجلاس میں شامل دیگر ایگزیکٹو ممبران میں کرنل (ر)عبید مرزا،میجر (ر)زرگون گل،پروفیسر زاہد ساہی ،صغیر احمد اخلاق شامل تھے دیگر ممبران میں استاد عبدالرحمن عرف مانی ،حافظ ہارون قیصر،محمد ریاض ایڈووکیٹ،حکیم نوار احمد قریشی،محمد اصغر صاحب،آفس سیکرٹری راجہ عمر حیات شامل تھے اس اجلاس کے آغاز میں حج بیت اللہ کے موقع پر منیٰ میں شہید ہونے والوں کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی گی اور ایگزیکٹو ممبر مقصود ملک کی حج سے خیر خیریت سے واپسی کی دعا کی گئی،آخر میں 30ستمبر کو ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ہونے والے دورے کے التواء کی وجہ ایم ایس شوکت احمد کی والدہ محترمہ کی وفات بیان کی گئی اور ان کی والدہ محترمہ کیلئے فاتحہ خوانی اور درجات میں بلندی کی دعا کی گئی۔
The post سی ڈی سی المرکز خدمت خلق کو جاری و ساری رکھے گی،ڈاکٹر اسد مرزا appeared first on جہلم جیو.