Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

جہلم ضلع کونسل و میونسپل کمیٹی کی مخصوص نشستوں پر مسلم لیگ ن کے ٹکٹوں کا فیصلہ اتفاق رائے سے ہوگیا،

$
0
0
جہلم(چوہدری سہیل عزیز،عبدالغفوربٹ )جہلم ضلع کونسل اور میونسپل کمیٹی کی مخصوص نشستوں پر مسلم لیگ ن کے تمام دھڑوں کا اتفاق رائے سے ٹکٹ کنفرم،تمام نشستوں کا لاہور میں ہونے والی میٹنگ میں فیصلہ ہوگیااس موقع پر سالار قافلہ مسلم لیگ ن ضلع جہلم سابق ایم پی اے چوہدری ندیم خادم ضلعی صدر مسلم لیگ ن چوہدری بوٹا جاوید ضلعی جنرل سیکرٹری حافظ اعجاز جنجوعہ،ایم این اے نوابزادہ اقبال مہدی،ایم این اے نگہت میر،ایم پی اے چوہدری لال حسین ،ایم پی اے مہر محمد فیاض ،ایم پی اے اویس خالد ،ایم پی اے نذر حسین گوندل بھی موجود تھے تفصیلات کے مطابق ضلع کونسل جہلم میں کسان کونسلر کی نشستوں پر حافظ اعجاز جنجوعہ، راجہ طہاور کیانی،ٹیکنوکریٹ کی نشست پر چوہدری عبدالطیف اور راجہ توقیر جبکہ اقلیتی نشستوں پر ظفر گل اور شہزاد عارف کا نام فائنل کر دیاگیا،جبکہ خواتین کی نونشستوں کو کچھ اس طرح اتفاق رائے سے تقسیم کیا گیا،کہ ہر ایم پی اے ایک خواتین کی نشست پر اپنا امیدوار کنفرم کر سکتا ہے ،جبکہ ایم این اے چوہدری خادم حسین اور ایم این اے نوابزادہ اقبال مہدی کو بھی ایک ایک نشست دی گئی اسی طرح ایم این اے نگہت میر کو دو خواتین کی نشستیں جبکہ مسلم لیگ ن کی ضلعی تنظیم کو اختیار دیا گیا کہ وہ تین خواتین کی نشستوں پر اپنے امیدوار کنفرم کر سکتے ہیں،اسی طرح جہلم میونسپل کمیٹی کی مخصوص نشستوں پرایم پی اے چوہدری لال حسین اور ایم این اے نگہت میر کی نامزد کردہ تمام خواتین کی درخواستوں کا ٹکٹ فائنل کردیا،اقلیتی دو جنرل کونسلر کی نشستوں پر الیاس صادق وٹو ،سلیم یوسف بھٹی کا نام ہے لیبر کونسلر چوہدری محمد اقبال ،لیبر کونسلر خان ذوالفقار اور یوتھ کونسلر عمر سلیم کا ٹکٹ کنفرم کیا گیا ہے ،اسی طرح دینہ میونسپل کمیٹی میں میاں محمد عنصر کو دو خواتین کی نشستیں دی گئی ہیں اور ان کے بیٹے کو لیبر کونسلر کنفرم کیا گیا ہے میاں انصر کو اقلیتی نشست فائنل کرنے کا اختیار دیا گیا ہے اسی طرح مہر محمد فیاض ایم پی اے کے حصہ میں ایک یوتھ کونسلر اور ایک خواتین کی نشست آئی ہے ،

 

The post جہلم ضلع کونسل و میونسپل کمیٹی کی مخصوص نشستوں پر مسلم لیگ ن کے ٹکٹوں کا فیصلہ اتفاق رائے سے ہوگیا، appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119