کھیوڑہ (نمائندہ خصوصی )ایم این اے اور ایم پی اے نے علاقہ سے عدم دلچسپی کے تمام ریکارڈ توڑ دیے،شہرہ آفاق شہر کھیوڑہ کی مرکزی سٹرک ضلع بھر کی کھنڈرات سٹرکوں میں پہلے نمبر پر آگئی عوام بنیادی سہولیات سے محروم سیاسی پارٹیاں ایک بار پھر عوام کو بیوقوف بنانے کی تیاریوں میں مصروف۔وزیر اعلی سے فوری نوٹس کا عوامی مطالبہ مسلم لیگ (ن)کے پلیٹ فارم سے منتخب سیاسی نمائندوں نے عوام دشمنی کی نئی تاریخ رقم کردی،عید کے موقع پردنیا بھر سے سالٹ مائن کے وزٹ کے لیے آئے ہزاروں سیاحوں نے اس قدر تباہ حال سڑک کے خصوصی تصاویر بنائیں اور سوشل میڈیا پر شےئر بھی کیں اس کے ساتھ کھیوڑہ کی (ن) لیگ سے درینہ وابستگی اور مقامی لیگی رہنماوں کوعوامی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا۔تفصیلات کے مطابق سالٹ مائن کی بدولت دنیا بھر میں شہرت رکھنے والے قدیم شہر کھیوڑہ سے مقامی انتظامیہ سمیت متعدد بار (ن) لیگ کے پلیٹ فارم سے جیتنے والے صوبائی اور قومی اسمبلی کے ارکان نے سوتیلی ماں سے بھی بد تر سلوک رواں رکھا ہواہے اس شہر سے حکومت کو ماہانہ ٹیکس کی مد میں کروڑوں روپے کا ریونیو ملتا ہے اس کے باوجود یہاں کی غریب عوام پینے کے صاف پانی ،بنیادی صحت کی مناسب سہولیات،مناسب زرائع آمدورفت سے محروم ہے شہر کی مرکزی سڑک کی حالیہ حالت عجائب گھرمیں محفوظ کرنے کے قابل ہوچکی ہے عرصہ دراز سے کھنڈر کی ماند اس سڑک پر سارا دن تیز رفتار ہیوی ٹریفک کی وجہ سے مٹی کے بادل بنے رہتے ہیں جس کی وجہ سے علاقہ کی عوام میں کھانسی اور پھیپھڑوں کی بیماریاں پھیل رہی ہیں لوگوں کا پیدل چلنا انتہائی دشوار ہو چکا ہے جبکہ آئے دن کے حادثات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اس کے برعکس ایم این اے اور ایم پی اے نے علاقہ سے عدم دلچسپی کے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں منتخب ہونے کے بعد انہوں نے عوام سے کسی قسم کا رابطہ نہیں رکھاجس کی وجہ سے،شہرہ آفاق شہر کھیوڑہ بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی کے ساتھ ساتھ مرکزی سٹرک کی خستہ حالی میں پہلے نمبر پر آگیا ہے جبکہ دوسری جانب ان تمام باتوں سے بے نیاز بلدیاتی انتخابات میں یہی آدم بے زار لوگ اپنے حواریوں کی جیت کے لیے کوششیں کر رہے ہیں۔
The post ایم این اے اور ایم پی اے نے علاقہ سے عدم دلچسپی کے تمام ریکارڈ توڑ دیے appeared first on جہلم جیو.