للِہ ( اپنے نمائندے سے )کھیوڑہ ڈنڈوت روڈ پی ٹی وی بوسٹر کے نزدیک آزاد خان ولد عبداللہ خان قوم پٹھان بدنام زمانہ کئی بار پولیس کو چکمہ دینے والا منشیات فروشوں کاسرغنہ آزاد خان سرعام منشیات فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا پولیس چوکی کھیوڑہ کے محرر نواز گوندل کی سربراہی میں ہیڈکانسٹیبل ملک محمد مجتبی،واصف خان،تسلیم خان نے کاروائی کرتے ہو ئے �آزاد خان ولد عبداللہ خان قوم پٹھان بدنام زمانہ سے بھاری مقدار میں چرس اور 30 بور پسٹل لوڈڈ برآمد کر کے 9سی اور13,20,65 زیر دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کر لی کھیوڑہ پولیس چوکی کھیوڑہ کے محرر نواز گوندل نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ آزاد خان ایک بدنام زمانہ اور منشیات فروشوں کا سرغنہ ہے سکنہ مکڑوال تحصیل عیسی خیل ضلع میانوالی کا رہائشی ہے جو تقریبا 7 سال سے تحصیل پنڈدادنخان کے علاقے کھیوڑہ،ڈنڈوت آرایس،غریبوال،نیلہ مکڑاچھ ،چونا پہاڑی اور تحصیل چوآسیدن کے علاقے پڈھ،رتوچھہ،اور دیگر علاقوں میں منشیات فروخت کرتا تھا ۔اللہ پاک کی کرم نوازی سے میں نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ بروقت کاروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش کو پکڑنے میں کامیاب ہوئے
The post کھیوڑہ ڈنڈوت روڈ پی ٹی وی بوسٹر کے نزدیک منشیات فروش گرفتار appeared first on جہلم جیو.