Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

اسلام قریشی ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر اہتمام سالانہ اجتماعی شادیوں کے متعلق میٹنگ کا انعقاد

$
0
0
جہلم(عبدالغفور بٹ)اسلام قریشی ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر اہتمام سالانہ اجتماعی شادیوں کے متعلق میٹنگ کا انعقاد اس سال 29بچیوں کے شادی کا انتظام کیا گیا ہے انتظامات مختلف لوگوں کو سونپ دیئے گئے تفصیلات کے مطابق اسلام قریشی ویلفیئر ٹرسٹ جو گزشتہ کئی سالوں سے غریب اور نادار بچیوں کی شادیوں اور ان کے جہیز اور کھانے کا بھی بندوبست کرتا آرہا ہے اس سال بھی 7اکتوبر کو اجتماعی شادیوں کا پروگرام طے پایا ہے اس سلسلہ میں گزشتہ روز اسلام قریشی ویلفیئر ٹرسٹ کے بانی اسلام قریشی کی رہائش گاہ پر ایک میٹنگ کاانعقاد کیا گیا جس میں اجتماعی شادیوں کے انتظامات کو حتمی شکل دی گئی،اسلام قریشی نے شرکاء سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ اس سال ہم 29بچیوں کی شادی کا انتظامات کر رہے ہیں اور آئندہ سال سے دوگنا کریں گے،اسلام قریشی ویلفیئر ٹرسٹ کے صدر چوہدری قربان نے شرکاء کو بتایا اب تک ہم 230مستحق بچیوں شادی کروا چکے ہیں اب 259ہو جائیں گئی،انہوں نے بتایا کہ 6اکتوبر کی شب حسب سابق تمام انتظامات مکمل کر لیے جائیں گے اس میٹنگ میں اولڈ پیپلز ہوم کے بارے میں بھی اسلام قریشی نے شرکاء کو آگاہ کیا،جس پر تمام شرکاء نے اسلام قریشی اور ان کی پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا میٹنگ میں شرکت کرنے والوں میں چوہدری قربان ،چوہدری آصف،شوکت علی بھٹی،عمران قریشی،طارق بھٹی،عامر سلیم میر،وحید میر،مرزا زاہد افضل،جاوید اسلام،شاہین ڈار،خالد بٹ،عابد چوہان کونسلر مانچسٹر ،قدیر بیگ،حبیب الرحمانی،محمد یوسف،ضرار شیخ ،راجہ سعید احمد صدر صرافہ ایسوسی ایشن،وقارحسین،،چوہدری فضل علی،طلعت محمود،ملک محمود ،شاہد میر،ضیا الحق ڈار،بشارت بھٹی،امین کھوکھر،شاہد،حافظ افضال،جنید علی،گوہر سلیم میر،محمد ایوب بلا،ملک توقیر ،مرزا وسیم،ندیم مغل،مرزا طالب مغل،فرحان رزاق ڈار،عبدالغفور بٹ و دیگر شامل تھے۔

The post اسلام قریشی ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر اہتمام سالانہ اجتماعی شادیوں کے متعلق میٹنگ کا انعقاد appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles