جہلم(چوہدری سہیل عزیز)گورنمنٹ بوائز ایلمینٹری سکول جادہ کے طلباء میں مقامی نوجوان اور سماجی شخصیت چوہدری رضوان مظفر نے شوز تقسیم کیے،اس تقریب میں ڈپٹی ٖڈی ای او جہلم ملک صفدر علی ،سرپرست گوجر یوتھ فورم ضلع جہلم و نوجوان سماجی شخصیت چوہدری رضوان مظفر،کونسلر چوہدری خالد جادہ،چوہدری رضا اشرف کیپری والے،کے علاوہ دیگر معززین علاقہ بھی شرکت کی ،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز گورنمنٹ بوائز ایلمینٹری سکول جادہ میں ایک تقریب ہوئی جس کے مہمان خصوصی ڈپٹی ڈی ای اوجہلم ملک صفدر علی اور جادہ کی نوجوان سماجی شخصیت و گوجر یوتھ فورم ضلع جہلم کے سرپرست چوہدری رضوان مظفر تھے جبکہ دیگر میں ہیڈ ماسٹر سکول جادہ محمد یوسف،،کونسلر چوہدری خالد جادہ،چوہدری نوید مظفر،چوہدری رضا اشرف کیپری والے،چوہدری نصیر،چوہدری سعید اصغر،بشیر بابر یوکے اور چوہدری عابد شامل تھے ،تقریب کاآغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جبکہ مختلف طلباء نے نعت رسول مقبولﷺ اور نغمے پیش کیے،تقریب میں کمپیئرنگ کے فرائض سکول ٹیچر محمد ابوبکرنے سر انجام دیے،ہیڈ ماسٹر محمد یوسف نے خطبہ پیش کیا جبکہ مہمان خصوصی ڈپٹی ڈی ای او جہلم ملک صفدر علی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ بچے مستقبل کے معمار ہیں اور ان بچوں میں مجھے نظر آرہا ہے کہ بعض بچے مستقبل میں ملک کی باگ دوڑ سنبھالیں گے،آخر میں چوہدری رضوان مظفر سرپرست گوجر یوتھ فورم کی طرف سے طالب علم محمد نعمان کلاس ہفتم کو انگریزی تقریری مقابلہ میں راولپنڈی ڈویثرن میں تیسری پوزیشن حاصل کرنے پر خصوصی انعام دیا گیا اسی طرح دیگر مقابلوں میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء کو بھی تحائف دیے گئے،گوجر یوتھ فورم ضلع جہلم کے سرپرست چوہدری رضوان مظفر نے سکول کے بچوں کو تحفے کے طو رپر سکول شوز بھی دیے ، اس موقع پر ڈپٹی ڈی ای او جہلم ملک صفدر علی،سرپرست گوجر یوتھ فورم ضلع جہلم و نوجوان سماجی شخصیت چوہدری رضوان مظفر،ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ بوائز ایلمینٹری سکول جادہ محمد یوسف،کونسلر چوہدری خالد جادہ،چوہدری نوید مظفر،چوہدری رضا اشرف کیپری والے،چوہدری نصیر،چوہدری سعید اصغربشیر بابر یوکے اور چوہدری عابد بھی موجود تھے ۔
The post گورنمنٹ بوائز ایلمینٹری سکول جادہ میں طلباء میں انعامات تقسیم کیے appeared first on جہلم جیو.