ٓجہلم(عبدالغفور بٹ)ممبر صوبائی اسمبلی کیلئے تعلیم یافتہ ہونا اور سیاسی بصیرت انتہائی ضروری ہے ،برطانیہ سے پاکستان آکر بہت کم عرصہ میں چوہدری رضا اشرف نے اپنا مقام بنایا،حلقہ پی پی 26میں ان سے موزوں کوئی امیدوار نہیں،پی ٹی آئی کے راہنما چوہدری شفیق گجر آف جادہ نے گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری رضا اشرف کیپری کو ہی کریڈٹ جاتا ہے کہ انہوں نے دن رات ایک کر کے جادہ یو سی سے پی ٹی آئی کو تین کونسلر ز کی نشستوں سے کامیابی سے ہمکنار کروایا،اور خود الیکشن میں حصہ نہیں لیا جبکہ جادہ کے باقی وارڈز سے جو پی ٹی آئی کے کونسلر ہارے تو ان کا بھی مارجن انتہائی کم تھا وہ بہت کم ووٹوں سے الیکشن ہارے اس کامیابی میں چوہدری رضا اشرف کیپری کے کردار کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا،تعلیم یافتہ باشعور شخص کو ہی عوام کا نمائندہ ہونا چاہیے جو کہ ان کے ووٹ سے کامیاب ہو کر ایوان اقتدار میں ان کی آواز کو بلند کرنے کی صلاحیت رکھتا ہو یہ تمام خوبیاں چوہدری رضا اشرف کیپری جادہ کی شخصیت میں موجود ہیں،پی ٹی آئی کی مقامی قیادت اور کارکنوں کی کثیر تعداد کا فیصلہ عام انتخاب سے پہلے ہی چوہدری رضا اشرف کیپری کے حق میں آگیا ہے ،حالانکہ چوہدری رضا اشرف کیپری کا کہنا ہے کہ جو اعلیٰ قیادت حلقہ پی پی 26میں فیصلہ کرے گی اس پر سر تسلیم خم ہو گا اور مقامی و اعلیٰ قیادت کے فیصلے کے احترام کو ملحوظ خاطر رکھا جائیگا،عوامی کی محبت ہے کہ جو حلقہ پی پی 26میں امیدوار برائے صوبائی اسمبلی کیلئے میرا نام نامزد کررہے ہیں،چوہدری شفیق گجر نے مزید کہا کہ چوہدری رضا اشرف کیپری ملک و قوم کا درد رکھتے ہیں یورپ کی پرآسائش زندگی کو چھوڑ کر پاکستان صرف اور صرف وطن عزیز کے عوام کو روایتی سیاست کے شکنجے سے جان چھڑانے کیلئے اپنا کردار ادا کرنے کیلئے آئے ہیں،حالانکہ اس سے قبل بھی ان کے خاندان کا سیاسی قد کھاٹ ہے ،چوہدری شفیق گجر نے کہا کہ حلقہ پی پی 26میں چوہدری رضا اشرف کے علاوہ کوئی بھی امیدوار پی ٹی آئی میں دور دور تک نظر نہیں آرہا جو کہ اس حلقہ میں پی ٹی آئی کے پلیٹ فارم سے الیکشن میں حصہ لے اور عوام کی خدمت کرے،انشاء اللہ ٹکٹ چوہدری رضا اشرف کیپری کا ہوگا اور حلقہ پی پی 26کے عوام سردھڑ کی بازی لگا کر ان کو تاریخی کامیابی سے ہمکنار کروائیں گے،
The post حلقہ پی پی 26سے رضا اشرف سیاسی بصیرت کے حامل سیاستدان ہیں،چوہدری شفیق گجر appeared first on جہلم جیو.