جہلم(وسیم تبریز) اسرائیل اوربھارت نے ملکر مسلمانوں پر ظلم وستم کا بازار گر م کررکھا ہے،اسرائیلی فوج کی اندھا دھند فائرنگ سے ایک نہتا فلسطینی شہری شہید ہوگیا ،اور ادھر بھارت سرکار نے کشمریوں پر آئے مختلف بہانوں سے کشمیریوں کو تنگ کر رکھا ہے یہ بات جماعۃ الدعوۃ جہلم کے ضلعی مسؤل عبدالغفار منصور نے اپنے ایک بیان مین کہی انہوں نے کہا کہ ، بھارت کو خوش کرنے والی پالیسیوں سے مودی سرکار کو شہہ مل رہی ہے،مودی سرکار کو اپنے اوپر گذری تو یاد رہتی ہے لیکن مسلمانوں پر آئے روز ظلم انہیں نظر نہیں آتا اور نہ ہی بھارتی میڈیا کو ،اور انسانی حقوق کی علمبردار تنظیمیں بھی اس موقعہ پر دم سادھے بیٹھی ہیں ،اور یہ دیرینہ مسائل جو کہ اقوام متحدہ کے سرد خانے کب سے پڑھے ہیں انتظار کررہاہے ہیں ،لیکن اس کے بعد کے مسائل جن بوسینا،تیمور اور دیگر مسائل جن میں کفار کو مفاد تھا وہ حل کر لیئے گئے ہیں ،لیکن مسلمانوں کے مسائل کی طرف کسی کی کوئی توجہ نہیں اور نہ ہی اسوقت مسلمانوں کی عالمی سطح پر کوئی ایسی نمائندہ جماعت ہے جو مسلمانوں کے مسائل کو اجاگر کرے ایک ،او،ائی ،سی ہے ،جس کا کردار امت مسلمہ کے سامنے ہے کہ اب تک اس پلیٹ فارم پر کتنے مسائل مسلمانوں کے حل ہو چکے ہیں سچی بات تو یہ کہ مسلمان عالمی سطح پر بالکل تنہا ہیں ،اور جب تک مسلمان آپس میں اتفاق اتحاد سے نہیں رہیں گے امت مسلمہ کا یہی حال ہوگا ،
The post مسلمانوں کی عالمی سطح پر کوئی ایسی نمائندہ جماعت ہے جو مسلمانوں کے مسائل کو اجاگر کرے،جماعۃ الدعوۃ appeared first on جہلم جیو.