جہلم(عبدالغفور بٹ)حضرت محمد ﷺ کو اللہ تعالیٰ نے دونوں جہانوں کیلئے رحمت العالمین بنا کر بھیجا،نبی کریم ﷺ کی زندگی قرآن میں اللہ تعالیٰ کے احکامات کا عملی نمونہ تھی،محفل میلاد کے موقع پر سکول کے پرنسپل لفیٹننٹ کرنل (ر)نصیر احمد ڈار نے نبی کریمﷺ کی شان میں چند کلمات ادا کرتے ہوئے کہا کہ نبی کریم ﷺ کی زندگی کا ہر پہلو ہمارے لیے مشعل راہ ہے ،آج مسلمان جو بدحالی اور تنزلی کاشکار ہیں اس کی وجہ یہ ہے کہ ہم نے قرآن و سنت پر عمل کرنا چھوڑ دیا ،نبی کریمﷺ کی زندگی حقیقی معنوں میں انسانیت کا درس تھی اس کے علاوہ نیشنل فاؤنڈیشن اکیڈمی سول لائن جہلم کے طلبا نے دلنشین انداز میں سرور کونین حضرت محمد مصطفی ﷺ کی ذات مبارکہ پر گلہاے عقیدت نعت رسول مقبولﷺ کی شکل میں پیش کی اور درود و سلام کا نذرانہ پیش کیا،طلباء نے اپنی تقریری میں نبی آخر الزماں حضرت محمد ﷺ کے یوم ولادت کے حوالہ سے تقاریر میں کہا کہ ہمارے نبی آخر الزماں تمام انسانیت کیلئے رحمت العالمین بنا کر بھیجے گئے ،محفل میلاد کے مہمان خصوصی اے ڈی سی جہلم عمران رضا عباسی تھے جبکہ صدر محفل نیشنل فاؤنڈیشن اکیڈمی کے ایکٹنگ چیئرمین محمد اسد راجپوت اور محمد احمد ایم ڈی بھی موجود تھے ،اس روحانی محفل میں اساتذہ اور بچوں کی بھر پور حاضری تھی۔
The post حضرت محمد ﷺ کو اللہ تعالیٰ نے دونوں جہانوں کیلئے رحمت العالمین بنا کر بھیجا،پرنسپل نصیر احمد ڈار appeared first on جہلم جیو.