Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

تاجروں نے جو عزت دی ان کی محبت ہے،چوہدری محمد عارف

$
0
0
جہلم(عبدالغفور بٹ)مرکزی انجمن تاجران جہلم کے سائے تلے تاجر متحد ہیں ،تاجروں نے جو عزت دی ان کی محبت ہے تمام فیصلے مشاورت سے ہوں گے،فرد واحد کی رائے کو فیصلہ نہ سمجھا جائے ،تاجر برادری کا تہہ دل سے مشکور ہوں مرکزی انجمن تاجران کیلئے تن من دھن قربان کرنے کو تیار ہوں، ان خیالات کااظہار مرکزی انجمن تاجران جہلم کے ماہانہ اجلاس کے موقع پر مرکزی صدر چوہدری محمد عارف نے 64تاجر تنظیموں کے صدور سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اجلاس کا آغاز مقامی صحافی قدیر بیگ نے تلاوت قرآن پاک سے کیا ،جبکہ سٹیج سیکرٹری کے فرائض طارق مجید کھوکھر نے انجام دیے،اس موقع پر پراپرٹی انویسٹر ایسوسی ایشن کے صدر خواجہ آصف جاوید نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بننے سے لے کر اب تک ٹی ایم اے جہلم کا تاجروں کے ساتھ صرف ایک معاہدہ ہوا ہے جس کا اعزاز صدر مرکزی انجمن تاجران چوہدری محمد عارف کو ہے جنہوں نے یہ معاہدہ ٹی ایم اے جہلم کے ساتھ 2005میں کیا،جس میں میرے سمیت تحصیل ناظم غلام احمد زمرد ، چوہدری عارف انجمن تاجران کے صدر اور شیخ جاوید سابق سینئر نائب صدر شامل تھے اس تحریری معاہدہ پر ہر چیز درج ہے کہ آپ نے مین بازار یں کتنیء جگہ چھوڑنی ہے دچوک اہلحدیث میں کتنی جگہ چھوڑنی ہے شٹر کتنا ہونا ہے کس طرح بلدیہ کے قوانین کی پاسداری کرنی ہے چوک اہلحدیث میں جو ہوا وہ باعث شرم ہے ،واحد چوہدری محمد عارف ایسے صدر ہیں جنہوں نے کسی سے آج تک چندہ نہیں لیا اور نہ ہی کوئی ڈیمانڈ کی بے لوث ہر مشکل سے مشکل کام اور تاجروں کے مشکل وقت میں ساتھ دینا ان کا مشن ہے آئندہ بھی انشاء اللہ وہ اسی طرح ثابت قدمی سے اپنا کردار ادا کریں گے،ظہور عالم بٹ ،شیخ شکیل،شیخ ذوالفقار کاشف زلفی جنرل سیکرٹری ،مرکزی انجمن تاجران راجہ افتخار اور دیگر نے تاجروں کے مسائل کے حوالہ سے اور تنظیم میں بہتری کیلئے اپنی اپنی رائے دی اور کہا کہ مرکزی انجمن تاجران چوہدری محمد عارف کی سربراہی میں فعال ہے،آخر میں تاجر تنظیموں کے صدور نے بلند آواز میں نعرہ بلند کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا تن من دھن چوہدری عارف کے ساتھ ہے جو ہر طرح سے تاجروں کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں ایسا تاجر راہنما قسمت سے ہی ملتا ہے،اور یہ حقیقی معنوں میں مرکزی انجمن تاجران کی صدارت کے لائق ہیں جبکہ چوہدری محمد عارف نے کہا کہ جب بھی جو بھی یہ صدارت کا منصب مجھ سے لے سکتا ہے میری کوئی اجارہ داری نہیں،اس کے علاوہ معزز تاجروں میں ایم آر اویسی ،چوہدری عبدالعزیز محمود ڈار،شیخ جاوید اور دیگر شامل تھے،

 

The post تاجروں نے جو عزت دی ان کی محبت ہے،چوہدری محمد عارف appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles