Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

مری سرکاری زمینوں پر راتوں رات تعمیرات تحصیل انتظامیہ مکمل بے خبر

$
0
0
مری(عثمان علی)مری سرکاری زمینوں پر راتوں رات تعمیرات تحصیل انتظامیہ مکمل بے خبر جھیکا گلی مڈل سکول کے پاس ٹی ایم اے مری کی جگہ پر کچھ عرصہ قبل غیر قانونی تعمیرات کرکے قبضہ کی کوشش کی گئی تھی جس کے خلاف برائے نام آپریشن کیا گیا تھا اس آپریشن کے چھ ماہ کے بعد مذکورہ شخص نے راتوں رات لنٹر ڈال کر ایک بار پھر تعمیرات کرلی اس تعمیرات میں ٹی ایم اے مری کا بلڈنگ انسپکٹر اور دیگر ذمہ داران افسر براہ راست ملوث ہیں کروڑوں روپے مالیت کی زمین پر رات کی تاریکی میں قبضہ کرلیا گیا لیکن تحصیل انتظامیہ ٹس سے مس تک نہیں ہورہی مڈل سکول جھیکاگلی میں تعینات ایک سرکاری ٹیچر کی طرف سے مذکورہ سرکاری زمین پر قبضہ کئے جانے کا نکشاف ہوا جسکے خلاف محکمہ تعلیم بھی مکمل خاموش ہے عوامی حلقوں نے اس غیر قانونی تعمیرات پر سخت احتجاج کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف اور صوبائی وزیر راجہ اشفاق سرو ر سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

 

The post مری سرکاری زمینوں پر راتوں رات تعمیرات تحصیل انتظامیہ مکمل بے خبر appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles