مری(عثمان علی)میونسپل کارپوریشن مری کی دویونین کونسلوں جبکہ ضلع کونسل کی 6 یونین کونسلوں سے منتخب ہونے والے چےئرمینوں ،وائس چےئرمینوں اور کونسلرز نے جناح ہال مری میں حلف اٹھا لیا میونسپل کارپوریش کی یونین کونسل روات کے انتخابی نتائج کو عدالت عالیہ میں چیلنج کئے جانے کے باعث اس یونین کونسل سے نومنتخب چےئرمین اور وائس چےئرمین کا حلف نہ لیاگیا حلف برداری کی پرقار تقریب جناح ہال مری میں منعقد ہوئی میونسپل کارپوریشن کے نومنتخب بلدیاتی نمائندوں سے ریٹرننگ آفیسرواسسٹنٹ کمشنر مری طاہر فاروق نے حلف لیا جبکہ ضلع کونسل کے نومنتخب بلدیاتی نمائندوں سے تحصیل میونسپل آفیسر انعام الرحیم نے حلف لیا اس پروقار تقریب میں مسلم لیگ ن تحصیل مری کے صدر راجہ دفتر عباسی،جنرل سیکرٹری حق نواز عباسی،سابق نائب ناظم مری سٹی مرزا سہیل بیگ،صدر لیبر ونگ ن غالب بشیر عباسی،لیگی رہنماؤں ضیاء الرحمان عباسی،ہارون مقیم عباسی،پی پی پی تحصیل مری کے جنرل سیکرٹری مظہر عباسی کے علاوہ بڑی تعداد مین مختلف جماعتوں کے عہدیداروں اور معززین شہر نے شرکت کی میونسپل کارپوریشن سے چےئرمین یونین کونسل مسیاڑی حاجی امتیاز عباسی،اور چےئرمین دریا گلی محمد اصغر عباسی اپنے وائس چےئرمینوں کے ساتھ حلف اٹھا یا،ضلع کی یونین کونسلوں پھگوای سے حاجی خلیل عباسی،پوٹھہ شریف سے راشد عباسی،دیول سے ایم ڈی اعجاز عباسی،انگوری سے محمد قذافی ،گہل سے عمرستی نے بھی اپنے وائس چےئرمینوں کے ساتھ حلف اٹھا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر مری طاہر فاروق،انعام الرحیم ،مسلم لیگ ن مری کے صدر راجہ دفتر عباسی نے نومنتخب بلدیاتی نمائندوں کو حلف اٹھانے پر مبارک باد دی اور اس توقع کا اظہار کیا کہ حکومت کے ساتھ بھر تعاون کرتے ہوئے عوامی مسائل کو اجاگر کرینگے او ر ہم سب مل کر عوامی مسائل کو حکومتی تعاون کے ساتھ حل کرینگے اور انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے میں اپناکردار ادا کرینگے۔
The post مری میں بھی چےئرمینوں ،وائس چےئرمینوں اور کونسلرز نے جناح ہال مری میں حلف اٹھا لیا appeared first on جہلم جیو.