دریالہ جالب( میاں ناصرعلوی)بنیادی مرکز صحت میں عرصہ دراز سے ایم بی بی ایس ڈاکٹر اور سٹاف کی کمی کا شکار ہے مستقل ڈاکٹر کی تعیناتی یقینی بنائی جائے عوامی مطالبہ تفصیلات کے مطابق دریالہ جالب کا اکلوتا بنیادی مرکز صحت جس میں ایم بی بی ایس ڈاکٹر ہی نہیں ہے اور خالد بٹ ڈاکٹر کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں عوام کوبنیادی سہولیات اور طبی امداد کے لیے پرائیویٹ ہسپتالوں میں جانا پڑتا ہے اور وہ منہ مانگے روپے بٹورنے میں مصروف ہیں اہلیان علا قہ کا کہنا ہے دریالہ جالب میں بنیادی سہولیات کافقدان ہے ہم ڈی سی او جہلم ذوالفقار احمد گھمن اور وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف سے مطالبہ کرتے ہیں کہ دریالہ جالب بنیادی مرکز صحت میں سٹاف کی کمی کو پوراکیا جائے ایم بی بی ایس ڈاکٹر کی تعیناتی یقینی بنائی جائے اور بنیادی مرکز صحت کو جلد سول ہسپتال کا درجہ دیا جائے ۔۔ ۔
The post دریالہ جالب بنیادی مرکز صحت میں مستقل ایم بی بی ایس ڈاکٹرسے محروم appeared first on جہلم جیو.