جہلم(عبدالغفور بٹ) رائل میڈیا ہاوس جہلم میں لوکل پیپرز ایسوسی ایشن کے عہدیداران و ممبران کے اعزاز میں ایک پارٹی کا انعقاد کیا گیا جس میں MJFزون چیئرپرسن جہلم 1 لائن مظہرا کرام ،MJFصدر جہلم رائل لائنز کلب جاوید اسلام قریشی،ممبر چیئر پرسن لائن عبدالغفور بٹ،سرپرست اعلیٰ ڈسٹرکٹ یونین آف جرنلسٹ جہلم ڈاکٹر سہیل امتیاز خان ،جناح جرنلسٹ رائٹر فورم جہلم کے چیئرمین محمد اشتیاق پال نے لوکل پیپرز ایسوسی ایشن کے عہدیداران و ممبران اور چیف ایڈیٹروں کی بہتر کارکردگی پر پندرہ روزہ عمل کے چیف ایڈیٹر محمد ناصر بٹ،روزنامہ نقش دوام جہلم چیف ایڈیٹر مستفیض اقبال بخاری،روزنامہ صدائے مسلم چیف ایڈیٹر مرزا طاہر محمود،ہفت روزہ مشر نیوز چیف ایڈیٹر ڈاکٹر مظہر اقبال مشر،صدر ڈسٹرکٹ یونین آف جرنلسٹ جہلم وروزنامہ چیکنگ پاور چیف ایڈیٹر وقار تنظیم،ماہانہ جہلم فورم چیف ایڈیٹر سید جاوید رضوی،ماہانہ گلیمر ٹائمز چیف ایڈیٹر جہانگیر ڈار،ہفت روزہ نوائے جہلم چیف ایڈیٹر شیخ زلفی،ہفت روزہ آواز مغلیہ چیف ایڈیٹر و فنانس سیکرٹری محمد ندیم مغل،خیر الامور پندرہ روزہ چیف ایڈیٹر و انفارمیشن سیکرٹری اشرف جنجوعہ،ہفت روزہ ارض وطن چیف ایڈیٹر و سینئر نائب صدر میاں ساجد،مشتاق احمدایڈیٹر جہلم پوسٹ،عمران شکیل ایڈیٹر قومی فکر کو تعریفی اسناد سے نوازا گیا،اس موقع پر عہدیداران و ممبران نے صحافیوں کے ہمراہ کیک کاٹا،صدر لوکل پیپرز ایسوسی ایشن جہلم مستفیض اقبال بخاری نے رائل میڈیا ہاؤس کے چیئرمین عبدالغفور بٹ کی مثبت کاوش کو سراہا کہ جنہوں نے صحافیوں کو ان کی اعلیٰ صحافتی خدمات پر سرٹیفکیٹ دے کر ایک نئی تاریخ رقم کر دی،اس موقع پرصحافی ساجد مودی، چوہدری سہیل عزیز سابق چیئرمین و امیدوار برائے صدارت جہلم پریس کلب، صحافی جاوید بٹ،مہر محمد الیاس سابق صدر جہلم پریس کلب،صحافی سید افتخار کاظمی،مرزا جویر اقبال بزنس پلس ٹی وی،انیس الرحمن بٹ،کیمرہ مین عابد ودیگر موجود تھے،
The post لوکل پیپرز ایسوسی ایشن کے عہدیداران و ممبران کے اعزاز میں رائل میڈیا ہاؤس جہلم میں پارٹی کا انعقاد appeared first on جہلم جیو.