جہلم(وسیم تبریز)کوئٹہ بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہیں ،جس میں بے گناہ لوگ شہید ہوئے ،اللہ ملک پاکستان کودہشت گردی جیسی لعنت سے پاک کرے آمین ،یہ بات جماعۃ الدعوۃ کے ضلعی مسؤل نے اپنے ایک بیان میں کہی اانہوں نے کہا کہ جب سے وطن عزیز معرض وجود میں آیا ہے دشمن کو ایک آنکھ نہیں بھاتا ،اور پھر اللہ تبارک تعالیٰ نے ایٹمی طاقت سے نوازا یہ ملک دشمنوں کے اس بڑی پریشانی کا سبب ہے اور وہ اسی درپے رہتے ہیں کہ کسی نہ کسی طرح اس کو نقصان پہنچایا جائے ،ملک دشمن عناصر کی آئے دن کی سازشوں کا مقصد ملک کو کمزور کرنا ہے ،وطن عزیز میں فرقہ بندی ،لسانی ،مزہبی ،اور سیاسی کو فروغ دینا تاکہ یہ آپس میں تقسیم رہیں اور یہ یہود وہنود اپنے مذہوم مقاصد میں کامیاب ہوں ،انہوں نے کہا کہ جب تک ہم آپس کی صفوں میں اتحاد نہیں کرتے عالمی سطح کی صفوں میں اتفاق ممکن نہیں ،اور اسکے لیئے ہمیں آپس میں اتفاق اور اتحاد قائم کرنا ہوگا ،انہوں نے شہیداء کی مغفرت کی دعا کی اور پسماندگان کے صبر جمیل کی دعا کی ،
The post کوئٹہ بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہیں ،جماعۃ الدعوۃ کے ضلعی مسؤل appeared first on جہلم جیو.