Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

جہلم روہتاس روڈ چونگی نمبر 5مرزا آباد کے مقام پر ٹوٹ پھوٹ کا شکار

$
0
0

جہلم(چوہدری سہیل عزیز)جہلم روہتاس روڈ چونگی نمبر 5مرزا آباد کے مقام پر ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونا شرو ع ہو گی،عوامی حلقوں کا محکمہ ہائی وے سے اصلاح واحوال کا مطالبہ،جی ٹی روڈ جہلم کینٹ سے قدیم روہتاس روڈ جو کہ موٹروے اور تحصیل پنڈدادنخان کی رابطہ سڑک ہے اور تمام ٹریفک اسی روڈ سے گزر کر جاتی ہے،ملوٹ کے مقام پر کرش سے بجری لے کر آنے والے ٹرکوں کی اوورلوڈنگ کی وجہ سے روڈ کی ٹوٹ پھوٹ معمول ہے ،گزشتہ دو سال سے مرزا آباد بازار سے لے کر بنی تک روڈ کی مرمت نہیں کی گی،اور اب چھوٹے چھوٹے گڑھے بڑے گڑھوں میں تبدیل ہو چکے ہیں،خاص طور پر مرزا آباد کے مقام پر روڈ کے ٹوٹ پھوٹ زیادہ ہے لہذا محکمہ ہائی وے کی اتھارٹی فوری طورپر روہتاس روڈ کے اس حصہ کی تعمیر و مرمت کریں،کیونکہ اگر اس کا اب خیال نہ کیا گیا تو پھر اس روڈ کو مکمل طور پر نئے سرے سے بنانا پڑے گا، جو کہ قومی خزانے پر بوجھ ہوگا،اس سے قبل بھی دس سال بعد میاں شہباز شریف کے سابقہ دور میں اس روڈ کی تعمیر کی گی،جب یہ جوہڑوں میں تبدیل ہو چکی تھی،علاقہ کے عوامی و سماجی حلقوں نے محکمہ ہائی وے پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر اس روڈ کی مرمت کا کام مکمل کیا جائے تاکہ اس روڈ کو مزید ٹوٹ پھوٹ سے محفوظ رکھا جا سکے،

The post جہلم روہتاس روڈ چونگی نمبر 5مرزا آباد کے مقام پر ٹوٹ پھوٹ کا شکار appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles