جہلم(جہلم جیو)اخبار فروشوں کو لازمی انشورنس اور اولڈ بینی فٹ سکیم میں شامل کیا جائے،صحافتی حلقوں کی ریڑھ کی ہڈی اب حکومت کے تعاون کی منتظر ہے،ان خیالات کااظہار سید جاوید رضوی نے رائل میڈیاہاؤس میں اخبار فروش یونین کی چوتھی سالگرہ کے موقع پر عبدالغفور بٹ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اخبار فروش ساتھیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ منہ اندھیرے سخت سردی و گرمی غمی خوشی عید و شب رات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ہمارے یہ مجاہد ساتھی گھر گھر اور دفتر دفتر بلند و بالا عمارتوں تک اخبار کے ذریعے حکومتی پالیسیوں کو عوام تک پہنچاتے ہیں،مگر حکومت نے کبھی اخبار فروشوں کی اس خدمت کا اعتراف نہیں کیا،اخبار فروش بیماری ایکسیڈنٹ بچوں کی تعلیم اور شادی کے معاملات میں الجھے ہونے کے باوجود بروقت اخبار پہنچاتے ہیں،اب وقت آگیا ہے کہ حکومت پاکستان اخبار فروشوں کی خدمات کو سراہنے کیلئے ان کے معاملات پر ترجیح بنیادوں پر غور کرے اور حکومت پنجاب اخبار فروشوں کی امیدوں کے چراغوں میں روشنی بکھیرے،آخر میں سید جاوید رضوی نے کہا کہ نئے بلدیاتی انتخابات میں ضلعی حکومتوں کے فنڈ میں بھی اخبار فروشوں کی عمر بڑھانے کیلئے فنڈز مختص کرنے کی اپیل کی جاتی ہے،تاکہ ان کی معاونت کا سلسلہ چلتا رہے۔
The post اخبار فروشوں کو لازمی انشورنس اور اولڈ بینی فٹ سکیم میں شامل کیا جائے،سید جاوید رضوی appeared first on جہلم جیو.