جہلم(سید جاوید رضوی)حاجی مہربان روڈ برساتی نالہ بن گئی،اہل علاقہ گھٹنوں گھٹنوں گندے پانی سے گزر نے پر مجبور،ٹی ایم اے اس مرد درویش کے نام پر بننے والی سڑک کی لاج رکھے،اہل علاقہ کا مطالبہ،تفصیلات کے مطابق جہلم کے سابقہ ریئس اور نفیس شخصیت حاجی مہربان مرحوم جو سابقہ نواب اور جنگلات کے ٹھیکیدار تھے ،ان کی انسان دوستی کی بناء پر حکومت پاکستان نے ان کو آنریری مجسٹریٹ کے عہدے پر تفویض کیا،اور ان کے نام سے یہ سڑک منسوب کی گئی،اب یہ سڑک انتہائی مخدوش حالت میں گندے پانی کے اندر چھپ گئی ہے اہل علاقہ نے ٹی ایم او سے درخواست کی ہے اس سڑک کے لیول کو ٹھیک کر کے جلد ازجلد اس کی تعمیر کو یقینی بنایا جائے تاکہ سکولوں کے طلباء و طالبات کے علاوہ خواتین اور بچوں کو جو شدید پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے اس سے نجات مل سکے۔
The post حاجی مہربان روڈ برساتی نالہ بن گئی appeared first on جہلم جیو.