جہلم (وسیم تبریز) جب تک ہماری صفوں میں اتحاد نہیں ہوگا ، مسلمانوں کی انٹرنیشنل لیول کی صفوں میں اتحاد ممکن نہیں ،یہ بات جماعۃا لدعوۃ کے راہنماء اور فتاویٰ آن لائن کے انچارج نے عثمان شفیق نے جماعۃا لدعوۃ جہلم کے مرکزی دفتر میں درس قْرآن دیتے ہوئے کہی ، جس کا موضوع انسان اور شیطانی حملے تھا ،انہوں نے کہا کہ انسان جب سے پیدا ہوتا ہے شیطان اسے گمراہ کرنا شروع کرتا ہے کیونکہ اسنے اللہ تبارک تعالی سے مہلت لی ہوئی ہے لیکن اللہ کے نیک بندے اس کے بہکاوے میں نہیں آتے بلکہ اللہ کے دین کی روشنی میں اس کا علاج کرتے ہیں ،انہوں نے کہا کہ آج کل میڈیا کا دور ہے اور میڈیا مکمل یہودیوں کے کنٹرول میں ہے آپ انٹر نیٹ سے جو مرضی نکال کر دیکھ لیں کوئی روکنے ٹوکنے والا نہیں لیکن جو اسکے نتائج سامنے آرہے ہیں وہ آپ کے سامنے ہیں ،آج کل جائیداد اور دسرے معاملات میں اتنے کون خرابے نہیں ہو رہے جتنے غیرت کے نام پر ہو رہے ہیں ،اسی طرح اسلام پر حملہ مختلف تنظیموں جیسے داعش وغیرہ ہے کے زریعے مسلمانوں کو بہکا کر غلط طرف لگایا جارہاہے ،انہوں نے کہا ایک مسلمان جو کہ کلمہ گو ہے وہ گنہگار تو ہو سکتا ہے ،اسکا معاملہ اللہ کی جانب ہے لیکن اسپر قتل کا فتویٰ لگا نا اور اسے وقتل کرنا اسکی اسلام ہر گز اجازت نہیں دیتا ،البتہ اس کی اصلاح کی جا سکتی ہے،انہوں نے کہا یہ سب شیطان کے وسوسے اور دین سے دوری کا نتیجہ ہے ،اگر ہم اسلام کی طرف توجہ دیں اور اللہ اور اسکے رسول ﷺ کی تعلیمات کی پیروی کریں تو ہم ان فتنوں سے بچ سکتے ہیں ،اور یہ دور فتنوں کا دروہے جس کے بارے میں احادیث مبارکہ میں بچنے کے طریقے درج ہیں صرف ہمیں اللہ کے دین کی طرف توجہ دینا ہو گی اور آپ ﷺ کی بتائی ہوئی باتوں پر عمل کرنا ہوگا
The post انسان جب پیدا ہوتا ہے شیطان اسے گمراہ کرنا شروع کرتا ہے،عثمان شفیق appeared first on جہلم جیو.