Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

نکہ خلاص پور میں فلاح انسانیت فاونڈیشن نے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا

$
0
0
جہلم(وسیم تبریز)جہلم میں سانحہ پشاور میں شہید طالب علم مہر علی اعظم شہید کے گاوں چکری راجگان کے قریب آر،سی ،ایچ نکہ خلاص پور میں فلاح انسانیت فاونڈیشن نے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا ،جس میں ،ہارٹ اسپشلسٹ، ڈاکٹر کیپٹن (ر) حافظ ہمایوں اصغر،ڈاکٹر شاہد تنویر ، میڈیکل اسپشلسٹ، ای این ٹی اسپشلسٹ ڈاکٹر شان اللہ بخش ،کارڈیالوجسٹ ۔ڈاکٹر فرح اکرام ،چائیلڈ اسپشلسٹ ڈاکٹر شیبا اکرام ؂ ، اور ڈاکٹر انجم گلزار (ایم بی،بی،ایس) کے علاوہ دیگر کوالفیائیڈ ڈاکٹرز ،سرجن حضرات اور کوالفیائیڈ سٹاف ،لیڈی ڈاکٹرز نے شرکت کی یہ کیمپ شہید کے گاوں کے قریب نکہ خلاص پور میں لگایا گیا ،یہ کیمپ ،آر،سی ،ایچ میں لگایا گیا ،جس کا مقصد دور افتادہ علاقوں میں جہاں اس جدید دور میں بھی میڈیکل کی سہولیات کا فقدان ہے اور غریب لوگ شہروں میں نہیں جا سکتے انہیں یہ طبی سہولیات انکے گھروں میں مفت مہیا کی جائیں ،خاص کر ایسی ادویات اور الٹراساونڈ وغیرہ جنکی فیس پرائیوٹ ادروں اور اسپتالوں میں ہزاروں روپے ہے ،اس کیمپ میں مفت مہیا کی گئیں ،اس کے علاوہ تمام ڈاکٹرز جوکہ کوالفیائیڈ تھے اور اپنی مصروفیات کو پس پشت ڈال کر اس کیمپ میں انسانی بھلائی کے لیئے مفت اپنی خدمات دینے آئے تھے یہ کیمپ صبح دس بجے سے لیکر شام تین بجے تک لوگوں کو مفت طبی سہولیات مفت فراہم کرتا رہا ،جس میں سینکٹروں مریض مستفید ہوئے ،اس طرح کے میڈیکل کیمپ درو دراز علاقوں میں کسی نعمت سے کم نہیں ،یہ بات فلاح انسانیت فاونڈیشن کے نگران (جہلم) محمد افضل نے اپنے ایک بیان میں کہی انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں جبکہ لوگوں کے پاس ٹائم نہیں اور نادار اور غریب لوگ شہروں میں اتنی دور وقت نکال کر آئیں اور ڈاکٹرز صاحبان نہ ملیں تو انہتائی کوفت اور دکھ ہوتا ہے اور اتنے وسائل اور وقت نہیں کہ کسی پرائیویٹ اسپتال سے علاج کرو ا سکیں ایسے میں فلاح انسانیت فاونڈیشن بے لوث خدمت کے لیئے حاضر ہے ،اور آج کیمپ میں سینکٹروں مریض مستفید ہوئے اور لاکھوں روپے کی ادویات اللہ تبارک تعالی کی مدد سے مفت تقسیم کی گئیں ،اور یہ کام آئندہ بھی جاری رہے گا ان شاء اللہ

 

The post نکہ خلاص پور میں فلاح انسانیت فاونڈیشن نے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles