پنڈدادنخان(سلیما ن شہباز)تحصیل پنددادنخان میں خوف و دہشت کی علامت سجاد شاہ آف کسلیاں جو کہ ایک شخص سمیع اللہ کو اغوا کر کے اپنے ڈیرہ پر لے جا کر اس کو یر غمال بنا لیا ایس ایچ او ملک نثار پنڈدادنخان نے پولیس اہلکاروں کے ہمراہ مغوی کو برآمد کر لیا اور ملزم کو موقع سے گرفتار کر لیاملزم سے ناجائز اسلحہ بھی پکڑا گیا ہے تفصیلات کے مطابق جرائم پیشہ افراد کا سرغنہ سجاد شاہ آف کسلیاں جس پر کئی مقدمات درج ہیں اور تحصیل پنڈدادنخان کے مشرقی علاقہ میں خوف و دہشت کی علامت سمجھا جاتا ہے اس نے ایک شخص سمیع اللہ کو کسلیاں ڈھڈی روڈ سے اغوا کر لیا اور اپنے ڈیرے پر لے جا کر یرغمال بنا لیا اور اس کو باندھ دیا ایس ایچ او ملک نثار واقع کی اطلاع ملتے ہی فوری اس کے ڈیرہ پر پہنچ گئے اور مغوی کو بازیاب کروا کر قانون کے مطابق زیر دفعہ365/342/506/11 ایف آئی درج کر قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ملزم سے ناجائز اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ملزم کی گرفتاری میں علاقے کے عوام نے سکھ کا سانس لیا ہے اور ایس ایچ او ملک نثار اور ان کی ٹیم کو خراج تحسین بھی پیش کیا ہے
The post پنددادنخان میں خوف و دہشت کی علامت سجاد شاہ آف کسلیاں گرفتار appeared first on جہلم جیو.