جہلم(محمداشتیاق پال،عبدالغفور بٹ ) پاکستان پیپلز پارٹی نے جب 2008 ء میں حکومت سنبھالی اس وقت پاکستان کس مشکل میں مبتلا تھا صدر آصف علی زرداری نے انی صرف 125 نشستوں سے دیگر جماعتوں کو ملا کر حکومت بنائی اور آج جو پاک چائینہ کا راگ میاں برادران الپاپ رہے ہیں اسکی ابتدا آصف علی زرداری نے رکھی تھی ہم نے 2008 ء سے لے کر 2013 ء تک ملک سنوار کر دیا میاں برادران نے 6 ماہ میں لوڈشیڈنگ کے خاتمہ کا اعلان کیا جو آج تک ایک سیاسی نعرے کے سوا کچھ نہیں ہے ان خیالات کا اظہار سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات قمر زمان کائرہ نے پی پی پی ضلع جہلم کے زیر اہتمام بی بی شہید کی برسی کے موقعہ پر کیا، انہوں نے کہا کہ ورکرز مل کر ضلع جہلم کو دوبارہ منی لاڑکانہ بنانے اور بلاول بھٹو کے دست راست بننے کیلئے متحد ہو جائیں ، اس موقعہ پر ڈویذنل کوارڈینیٹر راجہ عمران اشرف نے اپنے خصوصی خطاب میں جیالوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور ضلع جہلم کے ورکرزکی پارٹی قربانیوں پر خراج تحسین پیش کیا اور ہر دو ماہ بعد جہلم آنے کا وعدہ کیا جہاں پر جلسہ نہیں بلکہ پرانے جیالوں کے گھروں تک جاؤں گا، اس موقعہ پر ضلعی صدر چوہدری تسنیم ناصر پی پی پی ضلع جہلم، میاں رشید سابق جنرل سیکرٹری، محمد اشتیاق پال، راجہ شکیل احمد صدر ڈسٹرکٹ بار جہلم، ظہور عالم بٹ ، خواجہ آصف، راجہ افتخار شہزاد جنرل سیکرٹری ضلع جہلم، اسد اعوان، مرزا عبدالغفار تحصیل صدر سوہاوہ، کاشف اسلام ایڈووکیٹ، و دیگر نے خطاب کیا ، حافظ صدیق نے تلاوت کلام پاک جبکہ قاری طارق محمود نے شہید بی بی اور 16 دسمبر سانحہ پشاور کے شہدا کیلئے دعائے مغفرت کی، مقررین نے پارٹی اور بلاول بھٹو کے شانہ بشانہ چلنے کا عندیہ دیا
The post محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی جہلم میں برسی appeared first on جہلم جیو.