جہلم(عبدالغفور بٹ) بغیر اجازت ساؤنڈ سسٹم لگا کر ناچ گانے کی محفل سجانے اور نیشنل ایکشن پلان کی کھلم کھلی خلاف ورزی پر پاکستان تمباکو کمپنی جہلم کے انتظامی افسر پر تھانہ صدر میں مقدمہ درج ، ملزم وقاص قادر کی پولیس چوکی انچارج اور ملازمین کو دھمکیاں اور دہشت گرد کہنے پر ایس ایچ او تھانہ صدر انسپکٹر غلام اصغر چانڈیو کی کاروائی،محفل میں بااثر شخصیات بھی موجود تھیں،گرفتاری پر رات گئے تک تھانہ صدر جہلم میں ایس ایچ او پر ایف آئی آر درج نہ کرنے کیلئے دباؤ تھا،ایس ایچ او تھانہ صدر نے ملزم کے خلاف 6/186پنجاب ساؤنڈ سسٹم ریگولیشن 2015کے تحت مقدمہ درج کر کے حوالات میں بند اور پھر جوڈیشل کر دیا ،تفصیلات کے مطابق پاکستان تمباکو کمپنی نے بغیر انتظامیہ کی اجازت کے ساؤنڈ سسٹم لگا کر نیشنل ایکشن پلان کی کھلم کھلی خلاف ورزی پر پولیس چوکی کالاگجراں کے انچارج راجہ اشفاق جب عوامی شکایات پر وضاحت کیلئے پولیس ملازمین کے ہمراہ جب پاکستان تمباکو کمپنی پہنچے وقاص قادر ولد کرنل غلام قادر قوم راجپوت بھٹی ساکن 17اے ذیشان کالونی قاسم روڈ راولپنڈی کینٹ حال مکان نمبر 8کے راجہ نادر محمود جو کہ پاکستان تمباکو کمپنی میں ایچ آر ڈیپارٹمنٹ میں کام کررہا ہے انہوں نے پولیس چوکی کالاگجراں انچارج راجہ اشفاق کو دیکھتے ہی سپیکر پر اعلان کیا کہ دہشت گرد پولیس کی وردی میں ادھر کیا لینے آگئے ہیں اور اپنے سیکیورٹی گارڈ کو کہا کہ انہیں کہوں کہ باہر نکل جائیں بلکہ باہر اٹھا کر پھینک دو اس پر چوکی انچارج اور وقاص قادر میں مزید بات چیت ہوئی تو اس نے دھمکیاں دیں اس کی اطلاع چوکی انچارج نے ایس ایچ او تھانہ صدر غلام اصغر چانڈیو کو دی تو یہ سنتے ہی ایس ایچ او اپنی نفری کے ہمراہ سیدھا پاکستان تمباکو کمپنی پہنچے جہاں پر ناچ گانے کی محفل سجی تھی وہاں سے پولیس ملازمین سے بدتمیزی انہیں دہشت گرد کہنے اور لاؤڈسپیکر اور گانے کی محفل بغیر اجازت کے سجانے پر وقاص قادر ولد کرنل غلام قادر کو گرفتار کر لیا جس سے وہاں پر بیٹھے بااثر شخصیات میں ہلچل مچ گئی اور انہوں نے تھانہ جا کر ملزم وقاص قادر پر 6/186پنجاب ساؤنڈ سسٹم ریگولیشن 2015کے تحت مقدمہ درج ایف آئی آر درج کر دی، سفارشیوں کی لائنیں لگ گئیں جن میں شہر کے بہت بڑے بڑے نام تھے رات گئے تک وقاص قادر کو پہنچانے کیلئے ہاتھ پاؤں مارتے رہے مگر ایس ایچ او غلام اصغر چانڈیو نے ایک نہ سنی اور کہا کہ اگر کوئی مسجدمیں لاؤڈسپیکر کی خلاف ورزی کرے تو اس پر ایف آئی آر درج کی جاتی ہے مگر جن کے ہاتھ لمبے ہوں ان پر چاہے وہ گانے کی محفلیں سجائیں ایف آئی آر درج نہیں ہو گئی اپنے پولیس افسروں اور ملازمین اور وردی کی توہین کرنے والوں کو ہرگز معاف نہیں کروں گا چاہے مجھے ضلع بدر کیوں نہ کر دیا جائے،پولیس ملازمین کی جو عزت نہیں کرے گا وہ قانون کی پاسداری نہیں کرے گا،اس کو کوئی رعایت نہیں دی جائے گی قانون امیر غریب سب کیلئے ایک ہے،
The post نیشنل ایکشن پلان کی کھلم کھلی خلاف ورزی ،انسپکٹر غلام اصغر چانڈیو کی کاروائی appeared first on جہلم جیو.