Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

دوسرے سالانہ مہر علی اعظم شہید ہاکی ٹورنامنٹ فیصل آباد اور جہلم وائٹ کے درمیان مقابلہ

$
0
0
جہلم(عبدالغفوربٹ)ضلعی انتظامیہ جہلم کے زیر انتظام کھیلے جانیوالے دوسرے سالانہ مہر علی اعظم شہید ہاکی ٹورنامنٹ کے 30 دسمبر کو منعقد ہونیوالے فائنل میچ میں فیصل آباد اور جہلم وائٹ کے درمیان مقابلہ ہوگا۔فائنل گورنمنٹ بوائز ہائی سکول جادہ کے ہاکی گراؤنڈ میں کھیلا جائیگا۔ پہلے سیمی فائنل میں فیصل آباد کی ٹیم نے جہلم بلو کو ایک کے مقابلے میں پانچ گول سے ہرا کر جیت لیا۔ جبکہ دوسرا سیمی فائنل جہلم گرین اور جہلم وائٹ کے درمیان مقررہ وقت میں دو دو گول سے برابر رہا اور فیصلہ پیلنٹی سٹروکس پر ہوا جو سنسنی خیز مقابلے کے بعد جہلم وائٹ نے چار کے مقابلے میں پانچ گول سے جیت لیا۔ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر جہلم چوہدری جاوید محمود نے کہاکہ مہر اعظم ہاکی ٹورنامنٹ سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور میں شہید ہونیوالے جہلم کے رہائشی مہر علی اعظم کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے کھیلا جاتاہے اور گذشتہ برس کی طرح اس سال بھی فائنل میں مہمان خصوصی مہر علی اعظم کے والد اور اہل خانہ ہونگے۔ انہوں نے کہاکہ تمام مقابلے انتہائی دلچسپ تھے جن میں مقامی افراد نے بھر پور شرکت کی اور ٹیموں کو ان کے بہترین کھیل پر داد بھی دی۔دوسرے سالانہ مہر علی اعظم ہاکی ٹورنامنٹ کا افتتاح 16 دسمبر کو سٹیشن کمانڈر برگیڈئر سعید ظفر ڈار اور ڈی سی او جہلم ذوالفقاراحمد گھمن نے کیا۔

 

The post دوسرے سالانہ مہر علی اعظم شہید ہاکی ٹورنامنٹ فیصل آباد اور جہلم وائٹ کے درمیان مقابلہ appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles