کویت(ندیم اکبر سے)یوم ولادت نبی آخر الزماں حضرت محمدﷺ کویت میں پاکستانی کمیونٹی پورے جوش و خروش سے منائے گئی،سیرت طیبہ نبی کریمﷺ کو اپناتے ہوئے ہم دنیاوی و آخرت کی منازل کو احسن طریقے سے طے کر سکتے ہیں ،ان خیالات کااظہار حافظ محمد شبیر ممبر اوپیک ،الحافظ گروپ کویت نے جہلم رائل میڈیا ہاؤس میں میڈیا کے نمائندوں سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ حضور کریم ﷺ کے یوم ولادت کے بابرکت دن کو ہم کویت میں موجود پاکستانی جوش و خروش سے منائیں گے ،حضور اکرم ﷺ کی حیات طیبہ پوری انسانیت کیلئے اسوہ حسنہ ہے آپ کی سیرت کے روشن پہلوؤں کو شمار میں لا نا کسی کے دائر اختیار میں نہیں ان کی حیات طیبہ قیامت تک انسانیت کیلئے مشعل راہ رہے گئی اور رہتی دنیا تک یہ سلسلہ جاری رہے گا،بدقسمتی کہ ہم نے اپنی زندگیوں کو اللہ اور نبی کریمﷺ کے بتائے اور دکھائے ہوئے راستے سے ہٹا کر خود کو نہ صرف دین سے دور کیا بلکہ ذلت و رسوائی کو چن لیا آج مسلم امہ کو جو مسائل درپیش ہیں وہ صرف سیرت نبویﷺ سے متعلق لاعلمی ہے ہمیں نبی کریمﷺ کی حیات طیبہ کے تمام پہلوؤں کا مطالعہ کرنا ہوگا اور اپنی اولادوں کو بھی اس کی تعلیم دینی ہو گئی اور ہمارا یہ فعل ہمیں نہ صرف دنیاوی کامیابیوں سے نوازے گا بلکہ آخرت کی منازل بھی آسان کر دے،
The post حضور اکرم ﷺ کی حیات طیبہ پوری انسانیت کیلئے اسوہ حسنہ ہے،حافظ محمد شبیر appeared first on جہلم جیو.