Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

کویت میں بھی عید میلاد النبیﷺ کو شایان شان طریقے سے منایا جائیگا،محمدعارف بٹ

$
0
0
کویت(ندیم اکبر سے)پاکستان بھر کی طرح کویت میں بھی عید میلاد النبیﷺ کو شایان شان طریقے سے منایا جائیگا 12ربیع الاول پیغمبر اسلام نبی کریمﷺ کا یوم ولادت ہے جو کہ ہر مسلمان کیلئے خوشی کا دن ہے ،ان خیالات کااظہار محمد عارف بٹ صدر پاکستان بزنس کونسل کویت نے رائل میڈیا ہاؤس جہلم کے صحافیوں سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ سرکار دو عالم حضرت محمد ﷺ کو تمام عالم کیلئے رحمت بنا کر بھیجا گیا آپ کے اسوہ حسنہ بہترین نمونہ تھے جن کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی سیرت نبوی ﷺ کی پیروی کرنے سے کامیابیوں کے باب کھلتے ہیں اور برکتوں کا سلسلہ جاری ہوتا ہے ،یہی وجہ ہے کہ غیر مسلموں نے بھی اسلامی تعلیمات کو اپنا کر دنیاوی ترقی میں اپنا مقام حاصل کیا مگر بدقسمتی یہ ہے کہ ہم نبی کریمﷺ کی بتائی ہوئی تعلیمات اور قرآن پاک سے دور ہو گئے یہی وجہ ہے کہ آج مسلمان تنزلی کی طرف جارہے ہیں اگر نبی کریمﷺ کے اسوہ حسنہ کو اپنی زندگیوں میں ڈھال لیا جائے تو کامیابیاں آپ کی مرہون منت ہوں گئی،

 

The post کویت میں بھی عید میلاد النبیﷺ کو شایان شان طریقے سے منایا جائیگا،محمدعارف بٹ appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles