Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

جہلم میں آئے روز ٹریفک جام معمول بن چکا،عوامی سروے

$
0
0
جہلم(سروے رپورٹ،ملک وسیم اختر)جہلم میں آئے روز ٹریفک جام معمول بن چکا ،کشادہ سڑکیں کھلے چوک اور مین روڈ پر ناجائز تجاوزات چنگ چی رکشہ ہر جا غلط پارکنگ اور ٹریفک پولیس کا بدترین ٹریفک نظام نے جہلم کا شہر کا نقشہ بگاڑ دیا،ٹریفک پولیس اور بلدیہ آؤ کھلاؤ اور کھاؤ کے فارمولے پر عرصہ دراز سے عمل پیرا جہلم کے شہری اس کرپٹ اور گندے نظام سے تنگ آچکے ہیں،بار بار شکایات کے باوجود ٹریفک پولیس اور بلدیہ کی خاموشی بہت سے سوالوں کو جنم دیتی ہے،جب اس سلسلے میں شہریوں سے پوچھا گیا تو شہریوں نے حیران کن انکشافات کیے شہریوں کا کہنا تھا کہ پہلے تو جب بچوں کے سکول کا وقت ہوتاتھا تو تب کچھ دیر کیلئے ٹریفک جام کا سامنا کرنا پڑتا تھا،لیکن اب تو آئے روز اس جن کا سامنا کرنا پڑتاہے،اس کی تمام تر ذمہ داری ٹریفک پولیس اور بلدیہ پر جاتی ہے شہریوں کے پوچھنے پر پتہ چلا کہ ٹریفک پولیس کی ذمہ داری تو ہے مگر اس معاملے پر بلدیہ بھی بے حس بنی ہوئی ہے جگہ جگہ ناجائز تجاوزات اور بے جا ریڑھی اور ٹھیلے والوں نے قبضہ جما رکھا ہے بلدیہ جہلم کے ملازم ان سے روزانہ کی بنیاد پر رقم بٹورتے ہیں اور سب اچھے کی رپورٹ پیش کر دیتے ہیں اسی طرح ٹریفک پولیس والے بھی چنگ چی والوں سے فی کس روزانہ 100روپے لے کر ان کو دیکھتے ہی آنکھیں موند لیتے ہیں،کئی چنگ چی ڈرائیور کے لائسنس بھی نہیں بلکہ گاڑیوں کی نمبر پلیٹیں بھی موجود نہیں،یہ کہنا غلط نہ ہوگا،کہ 90فیصد چنگ چی رکشہ ڈرائیوروں کے پاس لائسنس ہی نہیں اور کچھ تو بالکل ہی بچے ہیں جن کی اٹھارہ سال سے بھی کم عمر ہے اور کچھ عمر کے اس حصے میں ہیں جس میں انہیں آرام کرنا چاہیے،یعنی وہ عمر جس کو ادھیڑ عمر کہا جاتا ہے،جبکہ کم عمر اور ادھیڑ عمر ڈرائیوروں کی اپنی سوچ بھی کہیں اور ہوتی ہے،جس کی وجہ سے آئے روز روڈ کے اوپر ایکسیڈنٹ اور ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا،کئی ماؤں کے لخت جگر ان حادثات کی نظر ہو چکے ہیں،لیکن ٹریفک پولیس اور انتظامیہ کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگی،چھوٹے موٹے حادثات آئے روز ہوتے ہیں،اور لڑائی جھگڑے معمول بن چکے ہیں،بلدیہ والوں کے پاس جب شکایات بڑھ جائیں تو خانہ پوری کیلئے ریڑی بانوں کی ریڑھیاں اٹھا کر لے جاتے ہیں اور جن دوکانداروں نے ناجائز تجاوزات کیے ہوئے ہیں ان کو نہیں چھیڑا جاتا جب تک ایسا ہوتا رہے گا جب تک ٹریفک پولیس اور بلدیہ کے کرپٹ ملازم کو نہ نکالا جائے تب تک ایمان کا سورج طلوع نہیں ہو سکتا، ٹریفک پولیس اور بلدیہ کی ایک مافیا ہے جو ان معاملات کو ٹھیک نہیں ہونے دیتی یہ لوگ حکومت سے ہزاروں روپے تنخواہ لیتے ہیں مگر پھر بھی ان کا پیٹ نہیں بھرتا انہوں نے اپنی پیٹوں کو حرام سے بھرا ہوا ہے حکومتی اختیارات کی رٹ قائم کرنے والے سینئر اور ایماندار افسروں کوتعینات کیا جائے ،شہریوں نے ڈی پی او جہلم مجاہد اکبر خان اور ڈی سی اوجہلم ذوالفقار احمد گھمن سے اپیل کی ہے کہ جہلم شہر کو پہلے جیسا خوبصورت اور کرپشن سے پاک شہر بنایا جائے جہلم ایک تاریخی شہرہے،شہیدوں ،غازیوں ،جرنیلوں کا شہر ہے لیکن کرپشن نااہلی نے جہلم کی تاریخ پر قدغن لگائی ہوئی ہے کہ وہ ان محکموں سے کرپٹ اور بے ایمان لوگوں کو نکال کر باہر پھینکیں تاکہ جہلم ایک مہذب معاشرہ پروان چڑھ سکیں

 

The post جہلم میں آئے روز ٹریفک جام معمول بن چکا،عوامی سروے appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles