جہلم(چوہدری سہیل عزیز) جہلم بلال ٹاؤن گلی نمبر 134 نزد کامرس کالج میں گندگی کے ڈھیر، ٹی ایم اے جہلم کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ،اہل علاقہ کا اصلاح واحوال کا مطالبہ،تفصیلات کے مطابق جہلم کا گنجان آباد علاقہ بلال ٹاؤن بے پناہ مسائل سے دوچار ہے،کامرس کالج جہلم کی نزدیکی گلی نمبر 134میں گندگی کا ایک بہت بڑا ڈھیر ہے جو کہ اسی کالونی میں ایک پلاٹ میں بننا ہوا ہے جس پر ابھی تک تعمیر نہیں ہوئی اور اس میں کئی سالوں سے کوڑا کرکٹ جمع ہوا ہے اور بار بار مقامی افراد کی ٹی ایم اے جہلم کو شکایات کے باوجود ابھی تک اس پلاٹ سے کوڑا نہیں اٹھایا جا سکا اور اس کوڑا کرکٹ سے اٹھنے والا تعفن علاقہ کے مکینوں میں بیماریاں پھیلا رہا ہے،مکھیوں اور مچھروں کی افزائش گاہ بھی ہے،اہل علاقہ نے اس اذیت سے چھٹکارا دلانے کیلئے ڈی سی اوجہلم سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ٹی ایم اے جہلم کے ذمہ داران کو احکامات جاری کریں کہ وہ اپنی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے اس کوڑا کرکٹ کو اس پلاٹ سے اٹھا کر ٹھکانے لگائیں،تاکہ عوام کو اس اذیت سے نجات مل سکے،
The post جہلم بلال ٹاؤن گلی نمبر 134 نزد کامرس کالج میں گندگی کے ڈھیر appeared first on جہلم جیو.