Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

غیر قانونی سپیڈ بریکروں سے حادثات معمول بن گئے

$
0
0
جہلم( چوہدری عابد محمود +فضل الرحمن جنجوعہ) ضلعی انتظامیہ کی غفلت و لاپرواہی کے نتیجے میں اندرون شہر کی سڑکوں، گزرگاہوں ، گلی محلوں اور ملحقہ علاقہ کالا گجراں میں بننے والے غیر قانونی سپیڈ بریکروں سے ٹکرا کر بچوں سمیت بڑے بھی زخمی ہونے لگے۔ بجلی کی بند ش سے گھپ اندھیرے میں غیر قانونی بنائے گئے سپیڈبریکر نظر نہ آنے سے درجنوں حادثات کا ہونا روزانہ کا معمول بن چکے ہیں جبکہ بعض طاقتور اور بااثر افراد نے اپنی چوہدراہٹ اورعلاقائی اجارہ داری قائم رکھنے کے لئے مین سڑکوں اور گلی محلوں میں مکانوں کے ساتھ سیڑھیاں بنا رکھی ہیں، اور اپنے گھروں کے باہر خودساختہ سپیڈ بریکر قائم کر رکھے ہیں جس کی وجہ سے روزانہ کی بنیاد پر بچوں کے علاوہ بڑے بھی ان سپیڈ بریکروں کیوجہ سے حادثات کا شکار ہورہے ہیں۔جہلم اور کالا گجراں کے شہریوں کا کہنا ہے کہ ان غیر قانونی سپیڈ بریکروں پر کسی قسم کا کوئی نشان بھی نہیں اور نہ ہی سپیڈ بریکر کو ہموار بنایا گیا ہے بلکہ علاقے میں آنے والے انجان موٹر سائیکل سوار بے خیالی کی وجہ سے حادثے کا شکار ہوتے ہیں۔اور ان کی ٹانگیں اور بازو ٹوٹ جاتے ہیں۔چوٹی نما بے رنگ سپیڈ بریکر کے نتیجے میں گاڑی و موٹر سائیکل چلانے والوں کو سپیڈ بریکر کا کچھ پتا نہیں چلتا جس کی وجہ سے وہ حادثات کا شکار ہو جاتے ہیں جبکہ چھوٹی گاڑیوں میں سوار خواتین اور بزرگ اچانک جمپ لگنے سے اڑ کے سیٹ پر پٹختے ہیں۔اس حوالے سے ڈرائیوروں کاکہناہے کہ ٹی ایم اے کی طرف سے سپیڈ بریکروں پر کوئی نشان نہیں لگائے گئے اور نہ ہی ان سپیڈ بریکر کو منظور کیا گیا ہے جس کی وجہ سے بعض اوقات موٹر سائیکلوں و گاڑیوں کاشدید نقصان ہوجاتاہے۔شہریوں نے صحافیوں کو بتایا کہ جہلم شہر اور کالا گجراں میں درجنوں غیر قانونی سپیڈ بریکر شہریوں کے لئے موت کے کنویں بن چکے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کو چاہیے کہ سرکاری اداروں سکول ، کالج، ہسپتال، مسجد کے باہر قائم کئے گئے سپیڈ بریکروں کے علاوہ آبادیوں میں قائم کئے گئے غیر قانونی طور پر سپیڈ بریکروں کو ختم کروایا جائے تاکہ شہری بغیر جانی ومالی نقصان کے آمدو رفت جاری رکھ سکیں۔

 

The post غیر قانونی سپیڈ بریکروں سے حادثات معمول بن گئے appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles