جہلم(محمدوقاراحمد جنجوعہ)رکن قومی اسمبلی نگہت میر نے کہاہے کہ سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور کے بعد دہشت گردی کا خاتمہ ہر پاکستانی کی ترجیح بن چکا ہے اور آپریشن ضر ب عضب اور نیشنل ایکشن پلان کے تحت مکمل عوامی حمایت کے ساتھ دہشت گردوں کی کمر توڑ دی گئی۔ انہوں نے کہاکہ آرمی پبلک سکول کے معصوم بچوں کا خون رائیگاں نہیں گیا اور انکی قربانیوں کے صلہ میں ملک میں امن کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے صنعت زار میں ہنر طالبات کی جانب سے منعقدہ تعزیتی ریفرنس میں کیا۔ رکن قومی اسمبلی نگہت میر نے کہاکہ آپریشن ضرب عضب کے دوران شہید ہوانیوالے پاک فوج کے جوان اور افسران ملک و قوم کا سرمایہ ہیں کیونکہ انہوں نے ملک میں امن کے قیام کیلئے اپنی جانوں کے نذرا نے پیش کرکے ملک و قوم کی دہشت گردی کے عفریت سے خفاظت کی ہے۔ رکن قومی اسمبلی نگہت میر نے کہاکہ ملک میں امن و امان کا قیام مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے کیونکہ ترقی اور خوشحالی کیلئے ضروری ہے کہ ملک میں امن ہو۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کی بہادری قوم نے بڑی جوانمردی سے دہشت گردی کا مقابلہ کیا اور آخری دہشت گرد کے خاتمہ تک یہ جنگ جاری رہے گی۔
The post آرمی پبلک سکول پشاور کے بعد دہشت گردی کا خاتمہ ہر پاکستانی کی ترجیح بن چکا ہے،نگہت میر appeared first on جہلم جیو.