Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

ناڑا میں عطائیوں کو عوام کی جانوں سے کھیلنے کی کھلی چھٹی

$
0
0
جہلم(عبدالغفور بٹ،محمداشتیاق پال)جہلم کے گاؤں ناڑا میں عطائیوں کو عوام کی جانوں سے کھیلنے کی کھلی چھٹی ،ان کی غلط پریکٹس کی وجہ سے کئی افراد موت کے منہ میں جا چکے ہیں،اہل علاقہ نے محکمہ صحت کے ارباب اختیار سے اصلاح واحوال کا مطالبہ کیا ہے ،یونین کونسل ناڑا کے نام سے منسوب گاؤں ناڑا میں بیٹھے ہوئے عطائیوں نے عوام کو موت بانٹنے کا جو سلسلہ شروع کیا ہے وہ کئی سالوں سے جاری و ساری ہے،کئی افراد ان کے لگائے ہوئے غلط انجکشن اور ادویات کھانے سے موت کے منہ میں جا چکے ہیں،غریب لوگ اپنی غربت کے ہاتھوں تنگ ان عطائیوں کا شکار ہورہے ہیں،اور جب کوئی ان کے عطائیت کا شکار ہو کر زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھتا ہے تو ان کے لواحقین اپنی غربت کی چکی میں پسے ہونے کی وجہ سے ارباب اختیار تک اپنی آواز بھی نہیں پہنچا سکتے،اہل علاقہ کے معززین نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر غیر قانونی پریکٹس کرنے والے ان عطائیوں کے خلاف کاروائی کریں۔

 

The post ناڑا میں عطائیوں کو عوام کی جانوں سے کھیلنے کی کھلی چھٹی appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles