جہلم(عبدالغفور بٹ)جہلم ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے مختلف پولیس افسروں کے تبادلوں کے احکامات جاری کر دیے،ان پولیس افسروں میں ایس آئی جاوید کیانی ،سکندر چانڈیو،صالح محمد،خالد شامل ہیں،تفصیلات کے مطابق ڈی پی او جہلم مجاہد اکبر خان نے ایس آئی جاوید کیانی کو ڈی پی او آفس سے تبدیل کر کے انچارج سی آئی اے سٹاف تعینات کر دیااسی طرح تھانہ للٰہ کے ایس ایچ او سکندر چانڈیو کو تھانہ للٰہ سے تھانہ صدرجہلم تعینات کر دیا،اور صالح محمد کو پولیس لائن جہلم سے تھانہ دینہ کا ایس ایچ او مقرر کر دی جبکہ تھانہ دینہ کے ایس ایچ او خالد کو تھانہ للٰہ میں ایس ایچ او تعینات کر دیا،
The post ڈی پی اوجہلم نے مختلف پولیس افسروں کے تبادلوں کے احکامات جاری کر دیے appeared first on جہلم جیو.