Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

کوئی بھی گھر ،تنظیم اور پارٹیاں سر براہ کے بغیر نہیں چل سکتی

$
0
0
جہلم (سید اکرم حسین شاہ بخاری )کوئی بھی گھر ،تنظیم اور پارٹیاں سر براہ کے بغیر نہیں چل سکتیں ہیں تفصیلات کے مطابق ضلع جہلم میں مسلم لیگ (ن) نے بلدیاتی الیکشن میں میدان کیا مارا کہ مسلم لیگ (ن) کے ہر عہدیدار کے منہ میں پانی آنے لگا کوئی ضلعی چیئر مین بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور کوئی چیئر مین بلدیہ بننے کے خواب دیکھ رہا ہے ذرائع کے مطابق اب ضلع جہلم میں تبدیلی کے آثار نمایا ں ہو رہے ہیں مسلم لیگ (ن) نے ون مین شو کا کردار شروع کر دیا ہے اصل حق جن کا ہے ان کے نہیں دیا جا رہا ہے سیاست کے میدان میں بھی حقدار کو اس کا حق دینا ایمانداری کا ثبوت ہے مگر ضلعی عہدیداروں نے ضلع جہلم کو مچھلی منڈی میں تبدیل کر دیا ہے مسلم لیگ (ن) کی گروپ بندی کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ جیتنے والے چیئر مین،وائیس چیئر مین اور کونسلر شام کو ہر روز کسی نہ کسی گروپ کے مہمان ہوتے ہیں مگر دلیری سے کوئی بھی یہ فیصلہ نہیں کر سکا کہ کون ہونا چاہئے ضلع کا چیئر مین اور کون ہونا چاہئے چیئر مین بلدیہ حق کی بات کو اگر سامنے لایا جائے تو مسلم لیگ (ن) کے پاس اکثریت ہے اور چیئر مین بلدیہ کا پہلے اعلان مرزا راشد ندیم کا کیا گیا تھا ان کو ہونا چاہئے اور ضلع کونسل کا چیئر مین نوابزادہ اقبال مہدیکے صاحبزادہ راجہ مطلوب مہدی کو ہونا چا ہئے مگر ضلعی عہدیداروں نے اپنی اپنی دوکان چمکا رکھی اور کوئی ان کو پوچھنے والا نہیں ہے

 

The post کوئی بھی گھر ،تنظیم اور پارٹیاں سر براہ کے بغیر نہیں چل سکتی appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles