Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

جہلم شہر و گردونواح میں انٹرنیٹ کی انتہائی کم سپیڈ

$
0
0
جہلم( چوہدری عابد محمود +افتخار الحق)جہلم شہر و گردونواح میں انٹرنیٹ کی انتہائی کم سپیڈ سے نیٹ استعمال کرنے والے افراد کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے طالبعلموں اور دکانوں بشمول بلنگ اور کرنسی کا کارروبار کرنے والے بھی اپ لوڈنگ اور ڈاؤن لوڈنگ میں دقت محسوس کر رہے ہیں۔ لوگوں نے شکایت کی ہے کہ دیے گئے پیکجز کے بلوں میں تو 100 روپے فی بل کا اضافہ کر دیا گیا ہے مگر معاہدہ کے مطابق پیکج کی سہولیات اور سپیڈ فراہم نہیں کی جا رہی جس کیوجہ سے لوگ بلوں کی ادائیگی کے باوجود پوری سپیڈ کی سہولت استعمال نہیں کر پا رہے اور انھیں منٹوں کی اپ اور ڈاؤن لوڈنگ کے لئے گھنٹوں انتظار کی کوفت برداشت کرنا پڑ رہی ہے اور صارفین کو بیرون ممالک رابطوں میں بھی دشواری کا سامنا ہے صارفین کا کہنا ہے کہ جب بجلی بند ہوتی ہے تو ان کے یو پی ایس سے چلنے والی انٹر نیٹ سروس بھی معطل ہو جاتی ہے اور جب لائٹ آتی ہے تو چلتے ہوئے انٹر نیٹ آف ہو جاتے ہیں لگتا ہے کہ پی ٹی سی ایل والوں نے اب انٹر نیٹ کو یو پی ایس سے نہیں جنریٹر سے منسلک کر رکھا ہے اسی لئے جب بجلی بند ہوتی ہے انٹر نیٹ کام کرنا بند کر دیتا ہے اور کچھ دیر کے بعد انٹر نیٹ دوبارہ سٹارٹ ہو جاتا ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ محکمہ ٹیلیفون میں کام کرنے والے انجینئر کو انٹر نیٹ کے بارے میں آگاہی حاصل نہیں ماہانہ لاکھوں ، کروڑوں بٹورنے کے باوجود شہریوں کو سہولیات فراہم نہ کرنا بہت بڑا دھوکا ہے شہریوں نے کہا کہ اگر محکمہ پی ٹی سی ایل نے طے شدہ معاہدے کے مطابق سروس مہیا نہ کی تو مجبوراً عدالت سے رجوع کریں گے۔ جبکہ شہرکے بعض علاقوں کے صارفین نے انٹر نیٹ کنکشن منقطع کروانے شروع کر دیے ہیں ۔

 

The post جہلم شہر و گردونواح میں انٹرنیٹ کی انتہائی کم سپیڈ appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles